سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب تیز ہوا چلتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے: ”اے اللہ! میں تجھ سے اس خیر کا سوال کرتا ہوں جو یہ ہوا دے کر بھیجی گئی ہے، اور اس شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو یہ ہوا دے کر بھیجی گئی ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 717]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى الدنيا فى المطر: 129 و الطبراني فى الدعاء: 969 و أبويعلی: 2898 - انظر الصحيحة: 2757»
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آندھی چلتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے: ”اے اللہ! اس کو بارش لانے والی بنا، بانجھ اور بے فائدہ نہ بنا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 718]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الطبراني فى الكبير: 33/7 و الحاكم: 286/4 و ابن حبان: 1008 - انظر الصحيحة: 2058»