ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اسے لمبی کروں پھر میں بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں، تو اسے مختصر کر دیتا ہوں، اس اندیشہ سے کہ میں اس کی ماں کو مشقت میں نہ ڈال دوں“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 789]
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 65 (707)، 163 (868)، سنن النسائی/الإمامة 35 (826)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 49 (991)، (تحفة الأشراف: 12110)، وقد أخرجہ: (حم 5/305) (صحیح)»