رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں قراءت سے پہلے پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1277]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3829، ومصباح الزجاجة: 446)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الصلاة 220 (1647) (صحیح)» (عبدالرحمن بن سعد ضعیف اور ان کے والد مجہول الحال ہیں، لیکن اگلی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإروااء: 3/109)
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید میں سات اور پانچ تکبیریں کہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 251، (1151)، (تحفة الأشراف: 8728)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/180) (صحیح)»
عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدین کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری میں پانچ تکبیریں کہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الجمعة 34 (536)، (تحفة الأشراف: 10774) (صحیح)» (اس سند میں کثیر بن عبد اللہ ضعیف ہیں، لیکن اصل حدیث کثrت طرق کی وجہ سے صحیح ہے، جیسا کہ اس باب کی سابقہ اور آنے والی احادیث سے واضح ہے)
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الاضحی اور عید الفطر میں رکوع کی تکبیروں کے علاوہ سات اور پانچ تکبیریں کہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 251 (1149)، (تحفة الأشراف: 16425، 16548)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/65، 70) (صحیح)»