الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب الصيام
روزے کے مسائل
حدیث نمبر: 547
وعن حمزة بن عمرو الأسلمي رضي الله عنه أنه قال: يا رسول الله أجد بي قوة على الصيام في السفر فهل علي جناح؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏هي رخصة من الله فمن أخذ بها فحسن ومن أحب أن يصوم فلا جناح عليه» . رواه مسلم وأصله في المتفق عليه من حديث عائشة،‏‏‏‏ أن حمزة بن عمرو سأل.
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا میں سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں (اگر میں روزہ رکھ لوں) تو کیا مجھ پر کوئی حرج ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رخصت ہے جو اس کو لے لے تو بہتر ہے اور جو کوئی روزہ رکھنا پسند کرے تو اس پر کوئی حرج نہیں۔ (مسلم) اور اس حدیث کا اصل سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی متفق علیہ حدیث میں یوں ہے کہ حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے سوال کیا۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 547]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب التخييرفي الصوم والفطر في السفر، حديث:1121، وأصله في البخاري، الصوم، حديث:1943، ومسلم، الصيام، حديث:1121 من حديث عائشة رضي الله عنها.»

حدیث نمبر: 548
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: رخص للشيخ الكبير أن يفطر ويطعم عن كل يوم مسكينا ولا قضاء عليه. رواه الدراقطني والحاكم وصححاه.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بڑی عمر والے بوڑھے کو رخصت دی گئی ہے کہ وہ افطار کرے اور ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلائے اور اس پر قضاء نہیں ہے۔ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 548]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:2 /205، وقال: "هذا إسناد صحيح"، والحاكم:1 /440 وصححه علي شرط البخاري، ووافقه الذهبي.»

حدیث نمبر: 549
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: هلكت يا رسول الله قال: «‏‏‏‏وما أهلكك؟» ‏‏‏‏ قال: وقعت على امرأتي في رمضان فقال: «‏‏‏‏هل تجد ما تعتق رقبة؟» ‏‏‏‏ قال: لا،‏‏‏‏ قال: «فهل تستطيع أن تصوم شهرين متتابعين؟» ‏‏‏‏ قال: لا،‏‏‏‏ قال: «‏‏‏‏فهل تجد ما تطعم ستين مسكينا؟» ‏‏‏‏ قال: لا،‏‏‏‏ ثم جلس فأتي النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعرق فيه تمر فقال:«‏‏‏‏تصدق بهذا» ‏‏‏‏ فقال: أعلى أفقر منا؟ فما بين لابتيها أهل بيت أحوج منا فضحك النبي صلى الله عليه وآله وسلم حتى بدت أنيابه ثم قال: «‏‏‏‏اذهب فأطعمه أهلك» .‏‏‏‏ رواه السبعة واللفظ لمسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ اے اللہ کے رسول! میں ہلاک ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کس چیز نے تجھے ہلاک کیا؟ اس نے کہا میں رمضان میں اپنی عورت سے مباشرت کر بیٹھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تجھ میں اتنی طاقت ہے کہ ایک گردن کو آزاد کر دے؟ اس نے کہا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تو طاقت رکھتا ہے کہ دو ماہ کے متواتر روزے رکھے؟ اس نے کہا، نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تیرے پاس اتنا مال ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکے؟ اس نے کہا نہیں۔ پھر وہ بیٹھ گیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ٹوکرا لایا گیا جس میں کھجوریں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کو خیرات کر دو۔ اس نے کہا کیا اپنے سے زیادہ محتاج پر (خیرات کروں)؟ کیونکہ دو سنگلاخ پہاڑوں (مدینہ) کے مابین کوئی گھر والا ہم سے زیادہ محتاج نہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاؤ اسے اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔ اسے ساتوں نے روایت کیا ہے اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب إذا جامع في رمضان...، حديث:1936، ومسلم، الصيام، باب تغليظ تحريم الجماع في نهار رمضان علي الصائم، حديث:1111، وأبوداود، الصيام، حديث:2390-2393، والترمذي، الصوم، حديث:724، وابن ماجه، الصيام، حديث:1671، والنسائي في الكبرٰ:2 /212، حديث:3117، وأحمد:2 /208، 241، 273، 281، 516.»

حدیث نمبر: 550
وعن عائشة وأم سلمة رضي الله عنهما،‏‏‏‏ أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يصبح جنبا من جماع ثم يغتسل ويصوم. متفق عليه،‏‏‏‏ وزاد مسلم في حديث أم سلمة:" ولا يقضي".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جماع سے جنبی ہوتے تو صبح ہونے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے اور روزہ رکھتے۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں یہ زائد کیا کہ قضاء نہیں دیتے تھے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب الصائم يصبح جنبًا، حديث:1925، 1926، ومسلم، الصيام، باب صحة صوم من طلع عليه الفجر وهو جنب، حديث:1109.»

حدیث نمبر: 551
وعن عائشة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من مات وعليه صيام صام عنه وليه» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزہ لازم ہو تو اس کی طرف سے اس کا ولی روزہ رکھے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب من مات وعليه صوم، حديث:1952، ومسلم، الصيام، باب قضاء الصيام عن الميت، حديث:1147.»

2. باب صوم التطوع وما نهي عن صومه
2. نفلی روزے اور جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے
حدیث نمبر: 552
عن أبي قتادة الأنصاري رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سئل عن صوم يوم عرفة فقال: «‏‏‏‏يكفر السنة الماضية والباقية» ‏‏‏‏ وسئل عن صوم يوم عاشوراء فقال: «‏‏‏‏يكفر السنة الماضية» ‏‏‏‏ وسئل عن صوم يوم الاثنين فقال: «‏‏‏‏ذلك يوم ولدت فيه ويوم بعثت فيه أو أنزل علي فيه» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرفہ (نو ذوالحج) کے دن روزہ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (یہ روزہ) گزشتہ سال اور آئندہ سال کے گناہ دور کر دیتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عاشورہ کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ گزشتہ سال کے گناہ دور کر دیتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوموار کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا کہ اس دن میں پیدا ہوا اور اسی دن مجھے نبوت دی گئی اور اسی دن مجھ پر قرآن اتارا گیا۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب استحباب صيام ثلاثة أيام من كل شهر، حديث:1162.»

حدیث نمبر: 553
وعن أبي أيوب الأنصاري رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من صام رمضان ثم أتبعه ستا من شوال كان كصيام الدهر» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد چھ روزے شوال کے رکھے یہ عمل سارے سال (روزے رکھنے) کی مانند ہو گا۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب استحباب صوم ستة أيام من شوال، حديث:1164.»

حدیث نمبر: 554
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما من عبد يصوم يوما في سبيل الله إلا باعد الله بذلك اليوم عن وجهه النار سبعين خريفا» ‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ لمسلم.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص ایسا نہیں جو اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے مگر اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو ستر سال کے لئے جہنم کی آگ سے دور کر دیتے ہیں۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجهاد، باب فضل الصوم في سبيل الله، حديث:2840، ومسلم، الصيام، باب الصيام في سبيل الله لمن يطيقه، حديث:1153.»

حدیث نمبر: 555
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصوم حتى نقول لا يفطر ويفطر حتى نقول لا يصوم وما رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم استكمل صيام شهر قط إلا رمضان وما رأيته في شهر أكثر منه صياما في شعبان. متفق عليه واللفظ لمسلم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی افطار نہیں کریں گے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ ہم کہتے تھے کہ (اسی طرح) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی روزے نہیں رکھیں گے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی سوائے رمضان کے کسی مہینے کے مکمل روزے رکھے ہوں اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ کسی مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان سے زیادہ روزے رکھے ہوں۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب صوم شعبان، حديث:1969، ومسلم، الصيام، باب صيام النبي صلي الله عليه وسلم في غير رمضان، حديث:1156.»

حدیث نمبر: 556
وعن أبي ذر رضي الله عنه قال: أمرنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن نصوم من الشهر ثلاثة أيام: ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة. رواه النسائي والترمذي وصححه ابن حبان
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہم ہر ماہ تین دن کے روزے رکھیں یعنی تیرہ، چودہ اور پندرہ (تاریخ کو)۔ اسے نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 556]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الصوم، باب ما جاء في صوم ثلاثة أيام من كل شهر، حديث:761، وقال: حديث حسن، والنسائي، الصيام، حديث:2424، وابن حبان (الإحسان):5 /264، حديث:3648.»


Previous    1    2    3    4    5    6    Next