الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب الصيام
روزے کے مسائل
حدیث نمبر: 567
وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا صام من صام الأبد» ‏‏‏‏ متفق عليه. ولمسلم من حديث أبي قتادة بلفظ:«‏‏‏‏لا صام ولا أفطر» .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے (گویا) روزہ نہیں رکھا۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ ہیں کہ نہ روزہ رکھا نہ افطار کیا۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب حق الأهل في الصوم، حديث:1977، ومسلم الصيام، باب النهي عن صوم الدهر لمن تضرربه، حديث:1159، وحديث أبي قتادة أخرجه مسلم، الصيام، حديث:1162.»

3. باب الاعتكاف وقيام رمضان
3. اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
حدیث نمبر: 568
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه» .‏‏‏‏ متفق عليه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام کرتا ہے اس کے پہلے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 568]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، صلاةالتراويح، باب فضل من قام رمضان، حديث:2008، ومسلم، صلاة المسافرين، باب الترغيب في قيام رمضان، حديث:759.»

حدیث نمبر: 569
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا دخلت العشر: أي العشر الأخيرة من رمضان شد مئزره وأحيا ليله وأيقظ أهله. متفق عليه
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب (رمضان کا) آخری عشرہ شروع ہو جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کمر کس لیتے، رات بھر جاگتے رہتے اور اپنی بیویوں کو بھی جگاتے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 569]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، فضل ليلة القدر، باب العمل في العشر لأواخر من رمضان، حديث:2024، ومسلم، الاعتكاف، باب الاجتهاد في العشرالأواخر من شهر رمضان، حديث:1174.»

حدیث نمبر: 570
وعنها رضي الله عنها،‏‏‏‏ أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يعتكف العشر الأواخر من رمضان،‏‏‏‏ حتى توفاه الله عز وجل،‏‏‏‏ ثم اعتكف أزواجه من بعده. متفق عليه.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف کرتے تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اعتکاف کرتیں۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 570]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الاعتكاف، باب اعتكاف النساء، حديث:2033، ومسلم، الاعتكاف، باب متي يدخل من أراد الاعتكاف في معتكفه، حديث:1173.»

حدیث نمبر: 571
وعنها رضي الله عنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم إذا أراد أن يعتكف صلى الفجر ثم دخل معتكفة. متفق عليه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ کرتے تو فجر کی نماز پڑھتے اور پھر اعتکاف کی جگہ داخل ہو جاتے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 571]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الاعتكاف، باب الاعتكاف في العشر الأواخر، حديث:2026، ومسلم، الاعتكاف، باب اعتكاف العشر الأواخر من رمضان، حديث:1172.»

حدیث نمبر: 572
وعنها رضي الله عنها قالت: إن كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ليدخل علي رأسه وهو في المسجد فأرجله وكان لا يدخل البيت إلا لحاجة إذا كان معتكفا. متفق عليه واللفظ للبخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک میرے آگے کر دیتے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اعتکاف کی حالت میں) مسجد میں ہوتے۔ پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کنگھی کرتی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوائے ضروری حاجات کے گھر میں داخل نہ ہوتے۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 572]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الاعتكاف، باب لا يدخل البيت إلا لحاجة، حديث:2029، ومسلم، الحيض، باب جوازغسل الحائض رأس زوجها وترجيله، حديث:297.»

حدیث نمبر: 573
وعنها رضي الله عنها قالت: السنة على المعتكف أن لا يعود مريضا ولا يشهد جنازة ولا يمس امرأة ولا يباشرها ولا يخرج لحاجة إلا لما لا بد له منه. ولا اعتكاف إلا بصوم ولا اعتكاف إلا في مسجد جامع. رواه أبو داود ولا بأس برجاله إلا أن الراجح وقف آخره.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ اعتکاف کرنے والے پر سنت ہے کہ وہ نہ کسی مریض کی بیمار پرسی کرے نہ جنازہ میں شرکت کرے، نہ عورت کو ہاتھ لگائے اور نہ ہی اس سے مباشرت کرے اور سوائے حاجات ضروریہ کے مسجد میں سے نہ نکلے اور سوائے جامع مسجد کے اعتکاف نہ کرے۔ (ابوداؤد) اس کے راویوں میں کوئی خلل نہیں لیکن راجح یہ ہے کہ اس کے آخری الفاظ موقوف ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 573]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصوم، باب المعتكف يعود المريض، حديث:2473. *الزهري مدلس وعنعن.»

حدیث نمبر: 574
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ليس على المعتكف صيام إلا أن يجعله على نفسه» .‏‏‏‏ رواه الدارقطني والحاكم والراجح وقفه أيضا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الایہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے۔ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقف ہونا ہی راجح ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 574]
تخریج الحدیث: «  أخرجه الدارقطني: 2 /199، والحاكم:1 /439 وهو شاذ، انظر السنن الكبرٰي اللبيهقي:4 /319، والموقوف هو الصحيح.»

حدیث نمبر: 575
وعن ابن عمر رضي الله عنهما أن رجالا من أصحاب النبي صلى الله عليه وآله وسلم أروا ليلة القدر في المنام في السبع الأواخر فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «أرى رؤياكم قد تواطأت في السبع الأواخر فمن كان متحريها فليتحرها في السبع الأواخر» .‏‏‏‏ متفق عليه
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ مردوں کو آخری ہفتہ میں شب قدر دکھائی گئی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تمہاری خواب کو دیکھتا ہوں جو آخری ہفتہ میں موافق آیا ہے۔ اگر کوئی اس کو تلاش کرنے والا ہو تو وہ آخری ہفتہ میں اسے تلاش کرے۔ (بخاری ومسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 575]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، فضل ليلة القدر، باب التماس ليلة القدر في السبع الأواخر، حديث:2015، ومسلم، الصيام، باب فضل ليلة القدر....، حديث:1165.»

حدیث نمبر: 576
وعن معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في ليلة القدر:«‏‏‏‏ليلة سبع وعشرين» .‏‏‏‏ رواه أبو داود،‏‏‏‏ والراجح وقفه. وقد اختلف في تعيينها على أربعين قولا أوردتها في فتح الباري.
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شب قدر کے بارے میں فرمایا دہ ستائیس کی رات ہے (ابوداؤد) اس حدیث کا موقوف ہونا زیادہ راجح ہے۔ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ شب قدر کی تعیین میں اختلاف کیا گیا ہے، اس بارے میں چالیس اقوال ہیں۔ جنہیں میں نے فتح الباری میں نقل کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصيام/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: «  أخرجه أبوداود، الصلاة، باب من قال سبع وعشرون، حديث:1386.»


Previous    1    2    3    4    5    6    Next