الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:

سنن دارمي
من كتاب الاشربة
مشروبات کا بیان
13. باب في النَّقِيعِ:
13. انگور کے شربت کا بیان
حدیث نمبر: 2145
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عَمْرٍو السَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَاهُ أَوْ أَنَّ رَجُلًا مِنْهُمْ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا قَدْ خَرَجْنَا مِنْ حَيْثُ عَلِمْتَ، وَنَزَلْنَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْ مَنْ قَدْ عَلِمْتَ، فَمَنْ وَلِيُّنَا؟ قَالَ:"اللَّهُ وَرَسُولُهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا أَصْحَابَ كَرْمٍ وَخَمْرٍ، وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ الْخَمْرَ، فَمَا نَصْنَعُ بِالْكَرْمِ؟ قَالَ:"اصْنَعُوهُ زَبِيبًا". قَالُوا: فَمَا نَصْنَعُ بِالزَّبِيبِ؟ قَالَ: "انْقَعُوهُ فِي الشِّنَانِ، انْقَعُوهُ عَلَى غَدَائِكُمْ، وَاشْرَبُوهُ عَلَى عَشَائِكُمْ، وَانْقَعُوهُ عَلَى عَشَائِكُمْ، وَاشْرَبُوهُ عَلَى غَدَائِكُمْ، فَإِنَّهُ إِذَا أَتَى عَلَيْهِ الْعَصْرَانِ، كَانَ حِلًّا قَبْلَ أَنْ يَكُونَ خَمْرًا".
عبداللہ بن الدیلمی نے اپنے والد سے روایت کیا کہ ان کے والد نے یا ان کے قبیلہ کے کسی فرد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم جہاں سے نکل کر آئے ہیں اور کس کے پاس آئے ہیں آپ کو معلوم ہے، پس ہمارا ولی کون ہے؟ فرمایا: تمہارا ولی اللہ اور اس کا رسول ہے۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم انگور اور شراب والے لوگ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام کر دیا ہے تو ہم سوکھے انگور (کشمش) کا کیا کریں؟ فرمایا: سکھا کر اس کی کشمش بنا لو، عرض کیا: اس کا ہم کیا کریں گے؟ فرمایا: چمڑے کے مشکیزے میں اس کو رکھو اور اس کا شربت دوپہر کو بنا کر، شام کو شربت بنا کر دوپہر کے کھانے میں پی لیا کرو اور جب دو بار اس پر عصر کی نماز کا وقت گزر جائے تو شراب بننے سے پہلے تک اس کو پی سکتے ہو۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2145]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «محمد بن كثير المصيصي ضعيف وقد فصلنا القول فيه عند الحديث (6708) في " مسند الموصلي " ولكن تابعه عليه عدد من الثقات كما يتبين من مصادر التخريج. وهذا إسناد صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2154] »
اس حدیث میں محمد بن کثیر مصیصی ضعیف ہیں لیکن دوسرے طرق سے بھی یہ حدیث مروی ہے اور درجۂ صحت کو پہنچ جاتی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3710] ، [نسائي 5752] ، [طبراني 846، 851] ، [أحمد 332/4، وغيرهم]

14. باب النَّهْيُ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ وَمَا يُنْبَذُ فِيهِ:
14. گڑھے اور دوسرے برتن کی نبیذ کا بیان
حدیث نمبر: 2146
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، فَقَالَ:"حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". فَلَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: صَدَقَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
سعید بن جبیر نے کہا: میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے گھڑے (یا ٹھليا) کی نبیذ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا ہے۔ اس کے بعد میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے قول کے بارے میں انہیں بتایا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ابوعبدالرحمٰن نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2146]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن سعيد بن عامر لم يذكر فيمن رووا عن سعيد قبل اختلاطه. ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2155] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1997] ، [أبوداؤد 3691] ، [ابن حبان 5403] ، [طبراني 43/12، 12420]

حدیث نمبر: 2147
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دباء اور مزفت میں نبیذ نہ بنایا کرو۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2147]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2156] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5587] ، [مسلم 1992] ، [أبوداؤد 3691، وغيرهم]

حدیث نمبر: 2148
أَخْبَرَنَا أَبُو زَيْدٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَكَمِ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ أَوْ سَمِعْتُهُ سُئِلَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، فَقَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ". وَسَأَلْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:"مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُحَرِّمَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، أَوْ مَنْ كَانَ مُحَرِّمًا مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَلْيُحَرِّمْ النَّبِيذَ". قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ، وَعَنْ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ"..
ابوالحکم عمران بن الحارث نے کہا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا یا یہ کہا کہ میں نے سنا ان سے ٹھلیا کی شربت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے اور کدو کے توبنے (میں نبیذ بنانے) سے منع فرمایا۔ میں نے سیدنا ابن الزبير رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے بھی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مثل جواب دیا، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جس کو اچھا لگے کہ وہ حرام کر لے اس چیز کو جس کو اللہ اور اس کے رسول نے حرام کر دیا ہے، یا یہ کہا کہ جو شخص حرام کرنا چاہے اس چیز کو جسے اللہ اور اس کے رسول نے حرام کیا ہے تو وہ نبیذ کو حرام سمجھے۔ راوی نے کہا: اور میرے بھائی نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے، کدو کے تونبے، لاکھی، تارکول ملے ہوئے برتن سے اور کچی اور پکی (رطب اور پکی ہوئی) کھجور کی نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2148]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2157] »
یہ روایات مختلف طرق سے متعدد کتب حدیث میں موجود ہیں۔ دیکھے: [بخاري 5584، 5595] ، [أحمد 27/1، 229] ، [طبراني 152/12، 12738] ، [أبويعلی 2344] ۔ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت [أبويعلی 1223، 1322] ، [الطيالسي 1699] وغیرہ میں صحیح سند سے موجود ہے۔

حدیث نمبر: 2149
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ الرَّقَاشِيِّ، أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ، فَقَالَ: أَخْبِرْنِي بِمَا يَحْرُمُ عَلَيْنَا مِنْ الشَّرَابِ، فَقَالَ: الْخَمْرُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الْقُرْآنِ؟ قَالَ: مَا أُحَدِّثُكَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالِاسْمِ أَوْ بِالرِّسَالَةِ، قَالَ: فَقَالَ: "نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ".
فضیل بن زید الرقاشی، سیدنا عبدالله بن مغفل رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا کہ مجھے بتایئے کون سا مشروب ہمارے لئے حرام ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ شراب حرام ہے، فضیل نے کہا: کیا یہ قرآن میں ہے؟ فرمایا: میں نے تم سے وہی بیان کیا جو میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ راوی نے کہا: یاد نہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا یا کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا، انہوں نے دباء (کدو کا تونبا)، حنتم (لاکھی ٹھلیا یا لاکھی مرتبان)، نقیر لکڑی کے بنے ہوئے برتن سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2149]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2158] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند الطيالسي 1716] ، [طبراني فى الأوسط 5276] ، [مجمع البحرين 4117]

15. باب في النَّهْيِ عَنِ الْخَلِيطَيْنِ:
15. خلیطین کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2150
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَسَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، وَاللَّفْظُ لِيَزِيدَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَنْتَبِذُوا الزَّهْوَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا، وَلَا تَنْتَبِذُوا الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ جَمِيعًا، وَانْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ".
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی اور خشک کھجور کی ایک ساتھ نبیذ نہ بناؤ، اور اسی طرح انگور اور کھجور بھی ایک ساتھ ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور ہر پھل کی علاحدہ علیحدہ نبیذ بنا سکتے ہو۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2150]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2159] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5602] ، [مسلم 1988] ، [أبوداؤد 3704] ، [نسائي 5566] ، [ابن ماجه 3397] ، [أحمد 310/5]

16. باب في النَّهْيِ أَنْ يُسَمَّى الْعِنَبُ الْكَرْمَ:
16. انگور کو کرم کہنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2151
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَقُولُوا: الْكَرْمَ، وَقُولُوا: الْعِنَبَ أَوْ الْحَبَلَةَ".
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انگور کو کرم مت کہو بلکہ عنب یا حبلہ کہو۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2151]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2160] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2248] ، [أبويعلی 5929] ، [ابن حبان 5832] ، [الحميدي 1130]

17. باب في النَّهْيِ أَنْ يُجْعَلَ الْخَمْرُ خَلاًّ:
17. شراب کا سرکہ بنانے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2152
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ السُّدِّيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:"كَانَ فِي حِجْرِ أَبِي طَلْحَةَ يَتَامَى، فَاشْتَرَى لَهُمْ خَمْرًا، فَلَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: أَجْعَلُهُ خَلًّا؟ قَالَ:"لَا"، فَأَهْرَاقَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: کچھ یتیم بچے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے زیر پرورش تھے، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ان کے لئے شراب خریدی تو اس وقت شراب کی حرمت (والی آیت) نازل ہوئی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس کا ذکر کیا اور کہا کہ میں اس شراب کا سرکہ بنا لوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، چنانچہ انہوں نے اس کو لڑھکا (بہا) دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2152]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل إسماعيل السدي، [مكتبه الشامله نمبر: 2161] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1983] ، [أبويعلی 4045] ، [التمهيد 148/4، وغيرهم]

18. باب في سُنَّةِ الشَّرَابِ كَيْفَ هِيَ:
18. بچا ہوا مشروب کس کو دینا چاہیے
حدیث نمبر: 2153
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا، وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ، فَأَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ فَضْلَهُ، ثُمَّ قَالَ: "الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے اور دائیں طرف ایک دیہاتی آدمی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچا ہوا دودھ اس دیہاتی کو دیا، پھر فرمایا: پہلے دائیں طرف سے، پھر اس کے دائیں طرف سے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2153]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2162] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5619] ، [مسلم 2029] ، [أبوداؤد 3726] ، [ترمذي 1893] ، [ابن ماجه 3425] ، [أبويعلی 3552] ، [ابن حبان 5333] ، [الحميدي 1216]

19. باب في النَّهْيِ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ في السِّقَاءِ:
19. مشک سے منہ لگا کر پانی پینے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2154
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى أَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک کے منہ سے (منہ لگا کر) پینے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2154]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2163] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5629] ، [أبوداؤد 3719] ، [ترمذي 1825] ، [نسائي 4460] ، [أحمد 241/1] ، [طبراني 306/11، 11819، وغيرهم]


Previous    1    2    3    4    5    Next