ابو بکر بن عمر بن عبدالرحمان، بن عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سعید بن یسار سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: میں مکہ کے راستے میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کررہا تھا۔پھر جب مجھے صبح ہوجانے کا اندیشہ ہوا تو میں سواری سے اترا اور وتر پڑھے، پھر میں ان سے جا ملا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا: تم کہاں (رہ گئے) تھے؟میں نے ان سے کہا: مجھے فجر ہوجانے کا اندیشہ ہوا، اس لئے میں نے اتر کروترپڑھے۔تو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل میں نمونہ نہیں ہے؟میں نے کہا: کیوں نہیں، اللہ کی قسم ہے انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر وتر پڑھتے تھے۔
سعید بن یسار بیان کرتے ہیں کہ میں مکہ کے راستہ میں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے ساتھ جا رہا تھا۔ پھر جب مجھے صبح ہو جانے کا اندیشہ محسوس ہوا میں نے سواری سے اتر کر وتر پڑھے پھر میں ان سے جا ملا۔ تو ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے مجھ سے پوچھا، تم کہاں رہے تھے گئے تھے؟ تو میں نے ان سے کہا، مجھے فجر ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوا۔ اس لیے میں نے اتر کر وتر پڑھے تو عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا۔ کیا تیرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نمونہ نہیں ہے؟ تو میں نے کہا، کیوں نہیں، اللہ کی قسم۔ انہوں نے کہا، بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر وتر پڑھتے تھے۔