عبدالعزیز بن مختار نے کہا: ہمیں سہیل بن ابی صالح نے اپنے والد سے حدیث سنائی، انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نےکہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کوئی بھی خزانے کا مالک نہیں جو اس کی زکاۃ ادا نہیں کرتا، مگر اس کے خزانے کو جہنم کی آگ میں تپایا جائےگا، پھر اس کی تختیاں بنائی جائیں گی اور ان سے اس کے دونوں پہلوؤں اور پیشانی کو داغا جائےگا حتیٰ کہ اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ فرمادے گا، (یہ) اس دن میں ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابر ہے، پھر اسے جنت یا جہنم کی طرف اس کا راستہ دکھا دیاجائے گا۔اور کوئی بھی اونٹوں کا مالک نہیں جو ان کی زکاۃ ادا نہیں کرتا مگر اسے ان (اونٹوں) کے سامنے وسیع چٹیل میدان میں لٹایا جائے گا جبکہ وہ اونٹ (تعداد اور جسامت میں) جتنے زیادہ سے زیادہ وافر تھے اس حالت میں ہوں گے (وہ) اس کے اوپر دوڑ لگائیں گے۔جب بھی ان میں آ خری اونٹ گزرے گا پہلا اونٹ، اس پر دوبارہ لایا جائےگا، حتیٰ کہ اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ فرماد ے گا۔ (یہ) ایک ایسے دن میں (ہوگا) جو پچاس ہزار سال کے برابرہوگا، پھر اسے جنت یا دوزخ کی طرف اس کا راستہ دیکھا دیا جائے گا۔اور جو بھی بکریوں کا مالک ان کی زکاۃ ادا نہیں کرتا تو اسے وہ وافر ترین حالت میں جس میں وہ تھیں، ان کے سامنے ایک وسیع وعریض چٹیل میدان میں بچھا (لٹا) دیا جائے گا، وہ اسے اپنے کھروں سے روندیں گی اور اپنے سینگوں سے ماریں گی۔ان میں نہ کوئی مڑے سینگوں والی ہوگی اور نہ بغیر سینگوں کے۔جب بھی آخری بکری گزرے گی اسی و قت پہلی دوبارہ اس پر لائی جائے گی۔حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ ایک ایسے دن میں جو پچاس ہزار سال کے برابر ہے، اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کردے گا۔پھر اسے جنت کا دوزخ کی طرف اس کا راستہ دکھایا جائے گا۔" سہیل نے کہا: میں نے نہیں جانتا کہ آپ نے گائے کا تذکرہ فرمایا یا نہیں۔صحابہ (رضوان اللہ عنھم اجمعین) نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !تو گھوڑے (کا کیا حکم ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "قیامت کے دن تک خیر، گھوڑوں کی پیشانی میں ہے۔۔۔"یا فرمایا: "گھوڑوں کی پیشانی سے بندھی ہوئی ہے۔۔۔"سہیل نے کہا: مجھے شک ہے۔۔۔ (فرمایا) "گھوڑے تین قسم کے ہیں۔یہ ایک آدمی کے لئے باعث اجر ہیں، ایک آدمی کے لئے پردہ پوشی کا باعث ہیں۔اور ایک کے لئے بوجھ اور گناہ کا سبب ہیں۔وہ گھوڑے جو اس (مالک) کے لئے اجر (کا سبب) ہیں تو (ان کا مالک) وہ آدمی ہے جو انھیں اللہ کے راستے میں (جہاد کے لئے) پالتا ہے۔اور تیار کرتا ہے تو یہ گھوڑے کوئی چیز اپنے پیٹ میں نہیں ڈالتے مگر اللہ اس کی وجہ سے اس کے لئے اجر لکھ دیتاہے۔اگر وہ انھیں چراگاہ میں چراتا ہے تو وہ کوئی چیز بھی نہیں کھاتے۔مگر اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لئے اجر لکھ دیتا ہے۔اور اگر وہ انھیں کسی نہر سے پانی پلاتا ہے تو پانی کے ہر قطرے کے بدلے جسے وہ اپنے پیٹ میں اتارتے ہیں۔اس کے لئے اجر ہے۔حتیٰ کہ آپ نے ان کے پیشاب اور لید کرنے میں بھی اجر ملنے کا تذکرہ کیا۔۔۔اور اگر یہ گھوڑے ایک یا دو ٹیلوں (کافاصلہ) دوڑیں۔تو اس کے لئے ان کے ہر قدم کے عوض جو وہ اٹھاتے ہیں، اجر لکھ دیا جاتا ہے۔اور وہ انسان جس کے لئے یہ باعث پردہ ہیں تو وہ آدمی ہے جو انھیں عزت وشرف اور زینت کے طور پر رکھتا ہے۔اور وہ تنگی اور آسانی (ہرحالت) میں ان کی پشتوں اور ان کے پیٹوں کا حق نہیں بھولتا۔رہا وہ آدمی جس کے لئے وہ بوجھ ہیں تو وہ شخص ہے جو انھیں ناسپاس گزاری کے طور پر، غرور اور تکبر کرنے اور لوگوں کو دکھانے کے لئے ر کھتا ہے تو وہی ہے جس کے لئے یہ گھوڑے بوجھ کاباعث ہیں۔"لوگوں نے کہا: اے اللہ کے ر سول صلی اللہ علیہ وسلم ! تو گدھے (ان کا کیا حکم ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ان کے بارے میں اس منفرد اور جامع آیت کے سوا کچھ نازل نہیں کیا: "تو جو کوئی زرہ برابر نیکی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا۔"
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی خزانے کا مالک اس کی زکاۃ ادا نہیں کرے گا اس کے خزانہ کو جہنم کی آگ میں میں تپایا جائے گا اور اس کی تختیاں بنائی جائیں گی اور ان سے اس کے دونوں پہلوؤں اور پیشانی کو داغا جائےگا حتیٰ کہ اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ فرما دے گا، اس دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے، پھر وہ اپنا راستہ جنت یا جہنم کی طرف اس کا راستہ دیکھ لے گا۔ اور کوئی بھی اونٹوں کا مالک نہیں جو ان کی زکاۃ ادا نہیں کرتا مگر اسے ان اونٹوں کے سامنے چٹیل میدان میں لٹایا جائے گا اس کے اوپر دوڑیں گے۔ جب بھی ان میں آخری اونٹ گزرے گا اس پر پہلا اونٹ دوبارہ لایا جائےگا، حتیٰ کہ اللہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ فرما دے گا۔ اس دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے، پھر اسے اس کا راستہ جنت یا دوزخ کی طرف دکھا دیا جائے گا۔ اور جو بھی بکریوں کا مالک ان کی زکاۃ ادا نہیں کرتا تو اسے ان کے سامنے ان کی انتہائی پوری تعداد اور فربہ حالت میں بچھایا جائے گا ایک وسیع وعریض چٹیل میدان میں وہ اسے اپنے کھروں سے روندیں گی اور اپنے سینگوں سے ماریں گی۔ ان میں کوئی مڑے سینگوں والی یا بے سینگوں کے نہیں ہو گی، جب آخری بکری گزرے گی اسی وقت پہلی دوبارہ پہنچ جائے گی۔ حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر دے گا۔ا س دن میں جس مقدار تمہارے شمار سے پچاس ہزار سال ہو، پھر وہ اپنا راستہ جنت یا دوزخ کی طرف دیکھ لے گا۔“ سہیل کا قول ہے، میں نہیں جانتا کہ آپ نے گائیوں کا تذکرہ فرمایا یا نہیں۔ صحابہ(رضوان اللہ عنھم اجمعین) نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! گھوڑے کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانی میں یا فرمایا گھوڑوں کی پیشانی سے قیامت تک خیر بندھی ہوئی ہے۔“ شک سہیل کو پیش آیا ہے۔ ”گھوڑے تین قسم کے ہیں۔ یہ ایک آدمی کے لئے اجر و ثواب کا باعث ہیں، اور دوسرے کے لیے بوجھ اور گناہ کا سبب ہیں۔ اور کسی تیسرے آدمی کے لیے ستر (پردہ پوش) ہیں) وہ گھوڑے جو انسانوں کے لیے اجر کا سبب ہیں تو وہ آدمی جو انھیں فی سبیل اللہ رکھتا ہے ارو جہاد کے لیے تیار کرتا ہے تو ان کے پیٹ کے اندر تو کچھ غائب ہوتا ہے اللہ اس کے لیے اسے اجر لکھتا ہے اگر وہ انہیں چراگاہ میں چراتا ہے تو وہ جو کھاتے ہیں اللہ تعالی اس کے لیے اس کے (کھانے) کے عوض اجر لکھتا ہے اور اگر وہ انھیں نہر سے پانی پلاتا ہے تو ہر وہ قطرے جو اس کے پیٹ میں گیا ہے اس کے عوض اجر لکھتا ہے۔ حتیٰ کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیشاب اور لید کے عوض اجر ملنے کا تذکرہ کیا۔ اور اگر یہ ایک یا دو ٹیلے دوڑیں۔ تو اس کے لئے ان کے ہر قدم کے عوض جو وہ اٹھاتے ہیں، اجر لکھ دیا جاتا ہے۔ اور وہ جس کے لئے یہ سترہیں تو وہ آدمی ہے جو انھیں عزت وشرف اور حسن و جمال کی خاطر رکھتا ہے۔ اور ان کی پشتوں اور ان کے پیٹوں میں جو ہے اسے تنگی اور خوشحالی میں نہیں بھولتا۔ رہا وہ آدمی جس کے لئے وہ بوجھ ہیں تو وہ شخص ہے جو انھیں اترانے، سرکشی و طغیانی اور شوخی بگھاڑتے ہیں اور لوگوں کو دکھاوے کے لئے ر کھتا ہے، تو ایسے آدمی کے لئے یہ گھوڑے بوجھ کا باعث ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے عرض کیا، تو گدھوں کا اے اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے مخصوص طور پر مجھ پر کوئی حکم نازل نہیں فرمایا مگر یہ جامع اوریگانہ آیت کے جو ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ اسے دیکھے گا۔اور جوذرہ برابربرائی کرے گا وہ اسے دیکھے گا۔“