شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اپنے مردوں کے پاس جاؤ تو ان کی آنکھیں بند کر دو، اس لیے کہ آنکھ روح کا پیچھا کرتی ہے، اور (میت کے پاس) اچھی بات کہو، کیونکہ فرشتے گھر والوں کی بات پر آمین کہتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1455]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4828، ومصباح الزجاجة: 516)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/125) (حسن) (سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1092)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف قزعة بن سويد: ضعيف (تقريب: 5546) وقال الھيثمي: و ضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 6/ 245) والحديث السابق (الأصل: 1454) يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 429
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1455
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ اور مزید لکھتے ہیں کہ گزشتہ حدیث اس سے کفایت کرتی ہے۔ نیز دیگر محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 360/28) لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی وجہ سے قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
(2) وفات کے بعد میت کا ذکر اچھے انداز میں کرنا چاہیے۔ اور اس کے حق میں دعائے خیر کرنی چاہیے۔ مثلاً یوں کہنا چاہیے کہ اللہ اس پر رحمت کرے۔ اسے معاف کرے۔ اللہ اسے جنت دے۔ اس کے بارے میں نامناسب باتیں کرنے اور اس کے عیب بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اسی طرح پسماندگان کے بارے میں بھی اچھی بات کہیں۔ مثلاً اللہ تمھیں صبر عطا فرمائے۔ اللہ آپ لوگوں کی مدد فرمائے۔ جیسے کہ حدیث 447 اور اس کے فوائد میں ذکر ہوا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1455