الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
باب اور حدیث میں مناسبت : امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں کعبہ پر غلاف چڑھانے کا باب قائم...
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں کعبہ پر غلاف چڑھانے کا باب قائم فرمایا اور دلیل کے طور پر آپ رحمہ اللہ نے کعبہ کے اندر کے سونے چاندی کا ذکر فرمایا۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا:
«ووجہہا انہ معلوم أن الملوک فى کل زمان کانوا یتفاخرون بکسوۃ الکعبۃ برفیع الثیاب المنسوجۃ بالذہب وغیرہ کما یتفاخرون بتسبیل الأموال لہا۔۔۔۔۔» [فتح الباری، ج 3، ص: 584]
یعنی ”اس رو سے یہ معلوم ہے کہ بادشاہ لوگ اپنے اپنے زمانے میں فخر کرتے تھے کعبہ کے غلاف پر جو عمدہ اور سونے چاندی سے بنا ہوا کرتا تھا، جس طرح سے فخر کرتے تھے مالوں پر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کعبہ کے اندر کے مال جو سونا اور چاندی تھے اسے تقسیم کرنا درست سمجھا تو کعبہ پر غلاف بھی خرچ کرنا درست ٹھہرا اور یہ جب ہی ہو سکتا ہے جب کعبہ پر لوگ غلاف چڑھائیں، یعنی جب صدقہ کرنا غلاف کا درست ٹھہرا تو بالاولی اسے خرید کر یا بنوا کر کعبہ پر چڑھانا بھی درست ٹھہرا۔“ یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہے۔
بدرالدین بن جماعۃ رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«وجہ مناسبۃ حدیث عمر للترجمۃ أن الکعبۃ لم یزل معظمۃ ومقصدًا بالہدایا و الأموال تعظیمًا لہا۔ فالکسوۃ من باب التعظیم لہا أیضًا لما فیہا من تعظیم ذالک فى النفوس و تمیذہا بہ عما سواہا، حدیث مشعر بجواز قسمتہا کغیرہا من أموال المصالح» [مناسبات تراجم البخاری، ص: 60]
علامہ عینی حنفی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے چھ احتمالات کا ذکر فرماتے ہیں، ایک مناسبت آپ نے یہ دی کہ:
«أنہ یحتمل أن یکون أخذہ من قول عمر رضی اللہ عنہ، لا اخرج حتى اقسم مال الکعبۃ، فالمال یطلق على کل ما یتمول بہ فیدخل فیہ الکسوۃ» [عمدۃ القاری، ج 9، ص: 342]
یعنی ”امام بخاری رحمہ اللہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دوسرے طرق کی طرف اشارہ فرمایا کہ آپ نے کہا: کہ میں اس وقت تک نہیں نکلوں گا جب تک کعبہ کا مال تقسیم نہ کر دوں۔ یعنی کعبے کے اندر جو بھی مال ہے اور باہر غلاف ہے سب جب تک تقسیم نہ کر دوں گا یہاں سے نہیں جاؤں گا۔“
ابن الملقن رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”شاید امام بخاری رحمہ اللہ کا ارادہ اس حدیث کی طرف ہو جو اپنی عادت کے موافق آپ استنباط فرماتے ہیں، ابن ماجہ میں «مال الکعبۃ» کعبہ کا مال کا بیان موجود ہے جو اسی مسئلے میں داخل ہے اور تائید ہوتی ہے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے کہ آپ نے فرمایا: «وہل لک من مالک إلا ما لبست فأبلیت» ، یعنی ”آپ کا مال وہی ہے جو آپ نے پہنا اور استعمال کر لیا۔“ [التوضیح، ج 10، ص: 345]
یعنی امام کو (اختیار ہے) کہ وہ بیت المال کے مصارف کے لیے تجارت کرے یا کسی کو عطا کرے، اور احتجاج پکڑا ہے جس کا ذکر الازرقی نے فرمایا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہر سال کعبہ کا غلاف اتارتے اور اسے تقسیم کرتے حاجیوں پر۔ [اخبار مکۃ للفاکہی، ج 5، ص: 232]
اس تمام گفتگو کا حاصل یہ ہے کہ غلاف کعبہ بھی ان اموال میں ہے جس کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بیچ کر غریبوں میں تقسیم کرتے جیسا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، پس یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہے۔
فائدہ:
بیت اللہ پر غلاف ڈالنے کا رواج بہت قدیم ہے اور یہ کئی ایک دلائل سے ثابت ہے، لیکن اس مسئلہ پر اختلاف ہے کہ سب سے قبل کعبہ کو کس نے غلاف پہنایا تھا؟
① روایت کے مطابق سب سے قبل حضرت اسماعیل علیہ السلام نے پہنایا تھا۔
② بعض مورخین کا کہنا ہے کہ کعبہ کو غلاف سب سے پہلے حمیر کا بادشاہ اسعد ابوکرب نے پہنایا تھا۔
③ بعض روایات کے مطابق قریش جب خانہ کعبہ کے متولی ہوئے تو عام چندہ سے اس کا نیا غلاف سالانہ تیار کرا کر کعبہ کو پہناتے تھے۔
④ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی والدہ نبیلہ بنت حرام نے قبل از اسلام ایک غلاف چڑھایا تھا۔
⑤ سن 8ھ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یمنی چادر کا غلاف ڈالا۔
⑥ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد روایت کے مطابق سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی خلاف پہنایا۔
⑦ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے زمانے میں جب مصر فتح ہوا تو آپ نے قباطی مصری کا - جو کہ بیش قیمت کپڑا ہے - بیت اللہ پر
غلاف چڑھایا۔
⑧ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں بھی یہی عمل رہا۔
⑨ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک غلاف 10 محرم کو اور دوسرا قباطی کا 29 رمضان کو چڑھا دیاگیا۔
⑩ خلیفہ مامون رشید نے اپنے عہد خلافت میں تین خلاف بھیجے۔
⑪ 160ھ میں اس کا بھرپور اہتمام کیا سلطان مہوی عباسی نے کعبہ میں کئی غلاف دیکھے تو آپ نے اسے اتروانے کا حکم دیا اور آئندہ صرف ایک غلاف کی اجازت دی۔
⑫ عباسی حکو مت کے بعد 659ھ میں شاہ یمن ملک مظفر نے اس خدمت کو انجام دیا۔
⑬ کعبہ کے اندرونی حصے میں غلاف کے دستور کو ملک ناصر حسن چرکسی نے 761ھ میں ابتداء کیا۔
⑭ اس کے بعد ملک الاشرف ابونصر سیف الدین سلطان مصر نے 825ھ میں سرخ رنگ کا اندرونی غلاف کعبے کے لیے روانہ کیا۔
⑮ اس کے علاوہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عبدالملک بن مروان کے دور میں بھی غلاف کعبہ کا اہتمام ہوا تھا۔
⑯ نبیلہ بنت حرام ام العباس بن عبدالمطلب سے بھی کعبے پر غلاف چڑھانے کا ذکر ملتا ہے۔
⑰ اب یہ غلاف حکو مت سعودیہ کے زیر اہتمام تیار ہوتا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
➊ «أخبار مکۃ و فتوحہا للفاکہی۔»
➋ «المؤتلف و المختلف للدارقطنی۔»
➌ «أخبار مکۃ للازرقی۔»
➍ «التوضیح لابن الملقن۔»

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول 326