🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ اللہ کے رسول اس کے دین اور اسلام سے مرتد ہو جانے والے کی سزا قتل...
فوائد ومسائل:
1۔
اللہ کے رسول اس کے دین اور اسلام سے مرتد ہو جانے والے کی سزا قتل ہے۔

2۔
آنکھ سے مخفی اشارہ کرنا آنکھ کی خیانت ہے جو کسی بھی صاحب دین کے لئے روا نہیں اور یہ بہت برا عیب ہے۔

3۔
اللہ تعالی کے فضل وعنایت کی کوئی انتہا نہیں، حضرت عبد اللہ بن سعد بن ابو سرح رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے رضاعی بھائی تھے بعدازاسلام کچھ عرصہ کے لئے مرتد بھی ہوگئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابتدا میں ان کے قتل کا حکم بھی دیا تھا، مگر اللہ کی توفیق اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی سفارش سے فتح مکہ کے دن ان کی توبہ قبول کر لی گئی تھی۔
اور ان کا اسلام بہت عمدہ رہا۔
سیدنا عثمان کے دور میں مصر کے والی رہے۔
افریقہ ذات الصواری اور اساود کے غزوات ان کی اہم مہمات میں سے ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 4359