الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 2351 کا باب : «بَابٌ في الشُّرْبِ، وَمَنْ رَأَى صَدَقَةَ الْمَاءِ وَهِبَتَهُ وَوَصِيَّتَهُ جَائِزَةً،...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 2351 کا باب: «بَابٌ في الشُّرْبِ، وَمَنْ رَأَى صَدَقَةَ الْمَاءِ وَهِبَتَهُ وَوَصِيَّتَهُ جَائِزَةً، مَقْسُومًا كَانَ أَوْ غَيْرَ مَقْسُومٍ:» � باب اور حدیث میں مناسبت:
الفاظ حدیث میں لفظ شرب آیا ہے۔ علامہ نسفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
” «شِرب: بكسر الشين» ، پانی کا حصہ، گھاٹ، پینے کا وقت، اس کی جمع «أشراب» ہو گی، باب «سَمِعَ» سے مصدر ہے، اور ضمہ اور فتحہ سے بھی پڑھا گیا ہے۔“ [طلبة الطلبة للنسفي، ص: 312]
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [جمهرة الأمثال، ج 1، ص: 81 - مجمع الأمثال، ص: 43]
صاحب «مُغرِب» رقمطراز ہیں:
” «شِرب، لغة» شین کے کسرے کے ساتھ ہے، پانی کے حصے کو کہتے ہیں اور شرعا اپنے کھیتوں کو سیراب کرنے یا اپنے مویشیوں کو پانی پلانے کے لیے اپنے حصہ کی باری کو کہتے ہیں۔“ [المُغرب، ج 1، ص: 436]
لہذا ترجمۃ الباب سے امام بخاری رحمہ اللہ اس مقصد کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پانی پر انسانی ملکیت جاری ہو سکتی ہے اور اس کو مملوک بھی بنانا جائز ہے۔ امام ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«مراد أن الماء يملك، ولهذا استأذن النبى صلى الله عليه وسلم بعض الشركاء فيه، ورتب قسمته يمنة ويسرة . . .» [فتح الباري، ج 1، ص: 17]
”یعنی امام بخاری رحمہ اللہ کی مراد یہ ہے کہ پانی پر انسانی ملکیت جاری ہو سکتی اور اس کو مملوک بنانا بھی جائز ہے۔ اس لیے حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض شرکاء سے اس کی تقسیم کے لیے اجازت طلب فرمائی، اور اس کی تقسیم کو دائیں اور بائیں جانب مرتب فرمایا، اگر وہ اپنی اباحت پر باقی رہتا تو نہ ہی کسی کی ملک میں داخل ہوتا اور نہ ہی اجازت اور ترتیب تقسیم کی ضرورت پیش آتی۔“
علامہ عبدالحق الہاشمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کی ترجمۃ الباب سے جو مناسبت ہے وہ اس جہت سے ہے کہ پانی کا تقسیم کرنا مشروع ہے کیونکہ خاص کیا گیا ہے ان لوگوں کو جو دائیں جانب ہوا کرتے ہیں، یعنی انہی لوگوں سے ابتداء کی جائے تقسیم کے لیے۔ لہذا یہیں سے ترجمۃ الباب سے مناسبت ہو گی۔“ [. . . . . التراجم والأبواب، ج 00، ص: 00]
لہذا ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت کچھ یوں ہو گی کہ حدیث میں دائیں طرف صحابی کے بیٹھنے سے ان کا استحقاق ہو گیا تھا۔ اگر ان کا استحقاق ہی نہ ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے اجازت طلب کیوں فرماتے؟ لہذا اگر آدمی پانی کو اپنے تصرف میں لے آئے، اپنے مشکیزے وغیرہ میں رکھ لے تو بطریق اولی اس کا استحقاق اس پانی پر ثابت ہو جائے گا اور وہ پانی اس کی ملک ہو جائے گا۔ [فتح الباري، ج 6، ص 67]
لہذا یہیں سے ترجمۃ الباب سے حدیث کی مناسبت ظاہر ہوتی ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ علامہ عینی رحمہ اللہ نے ایک اشکال وارد فرمایا ہے۔
علامہ عینی رحمہ اللہ کا حدیث پر اشکال:
«فإن قلت: ليس فى الحديث أن القدح كان فيه ماء؟» [عمدة القاري، شرح صحيح البخاري، ج 16، ص 281]
”اس حدیث میں تو اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ وہ پیالہ پانی کا تھا، تو اس حدیث سے پانی کی ملکیت کے استحقاق کا مدعی کیسے ثابت ہوا؟“
امام عبداللہ بن سالم البصری الشافعی رحمہ اللہ آپ کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
«والحديث الأول لم يذكر فيه الشراب الذى كان فى القدح هل هو ماء أو لبن شيب بماء؟ و ظاهر الأمر انه كان لبنا، أى بل جاء مفسرا فى كتاب الأشربة بأنه لبن» [ضياء الساري، ج 18، ص: 15]
”یعنی حدیث اول میں اس کا ذکر نہیں ہے کہ پیالہ کس چیز کا تھا، یعنی اس میں کیا چیز تھی، پانی تھا، دودھ تھا، یا پانی اور دودھ ملا ہوا تھا؟ جو ظاہر ہے وہ یہ ہے کہ وہ دودھ تھا جیسا کہ آگے «كتاب الأشربة» میں ذکر ہے کہ وہ دودھ کا پیالہ تھا۔“
فائدہ:
داہنے ہاتھ پر جو صحابی تشریف رکھتے تھے وہ کون تھے؟ سنن الترمذی کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ [سنن الترمذي، رقم: 3455، و حسنه الألباني فى السلسلة الصحيحة: 2340، و ابن السني، رقم: 468]
حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«و روى من طريق اسماعيل بن جعفر: أخبرني أبوحازم عن سهل بن سعد قال: أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم بقدح من لبن و غلام عن يمينه و الأشياخ امامه و عن يساره . . . الحديث» [التمهيد، ج 21، ص: 132]
ابن بطال رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«يقال أن الغلام هو الفضل بن العباس» [شرح ابن بطال، ج 6، ص: 494]
”یعنی وہ لڑکا فضل بن عباس تھے۔“
برہان الدین سبط ابن العجمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ فضل بن عباس تھے۔ [تنبيه المسلم بمهمات ”صحيح مسلم“، ص: 350]
حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ نے بھی ایک روایت پیش فرمائی، اس میں سیدنا ابن عباس سے مراد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔ [التمهيد، ج 21، ص: 123]
ابن الملقن رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”اس غلام سے مراد یہاں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہیں جیساکہ گزر چکا ہے۔“ [التوضيح، ج 15، ص: 311]
علامہ ابن التین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مراد ہیں۔“ [فتح الباري، ج 6، ص: 68]
علامہ قسطلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہی مراد ہیں کیونکہ یہ قول متعین ہے جیسا کہ مسند ابن ابی شیبہ کی روایت سے صراحت ہوتی ہے۔“ [إرشاد الساري، ج 5، ص: 341]
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”لڑکے سے مراد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔“ [إرشاد الساري، ج 5، ص: 341 - تكملة فتح الملهم: 10/4]
بائیں جانب جو شیوخ تھے وہ کون تھے؟
امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا: ” «اشياخ» میں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بھی داخل ہیں۔“ [إرشاد الساري، ج 5، ص: 341]
ابن الملقن رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«و الأشياخ: خالد بن الوليد أو منهم خالد» [التوضيح، ج 15، ص: 311]
عبداللہ سالم البصری فرماتے ہیں:
” «الأشياخ» میں خالد بن ولید شامل تھے۔“ [ضياء الساري، ج 18، ص: 11]
بعض حضرات نے ابن التین رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے: اگلی روایت میں جو فرمان «عن يمينه أعرابي» اس سے مراد سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں۔ [عمدة القاري، ج 12، ص 282]
علامہ عینی رحمہ اللہ نے تعقب فرمایا ہے کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو اعرابی کہنا درست نہیں ہے اور نہ وہ مشائخ کی عمر کو پہنچے تھے۔
لہذا اگر دونوں واقعات جو مذکورہ احادیث میں موجود ہیں اور وہ واقعہ جو ترمذی، کتاب الدعوات، رقم 3455 میں مرقوم ہے، اگر ایک ہی ہے تو کوئی اشکال اس میں وارد نہیں ہے۔ مگر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ان کا رد کیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
«وتعقب بأن مثله لا يقال له اعرابي، وكأن الحامل له على ذالك أنه رأى فى حديث ابن عباس الذى أخرجه الترمذي قال ”دخلت أنا و خالد بن الوليد على ميمونة . . .“ فظن أن القصة واحدة، وليس كذالك فان هذه القصة فى بيت ميمونة وقصة أنس فى دار أنس فافترقا . . .» [فتح الباري، ج 5، ص: 27-28]
بعض حضرات کا یہ گمان ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما والی احادیث کا تعلق ایک ہی واقعے سے ہے تو انہوں نے ”اعرابی“ سے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو مراد لیا۔ حالانکہ حقیقت اس کے خلاف ہے کیونکہ یہ قصہ تو سیدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا کے گھر میں پیش آیا اور دوسرا واقعہ جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے گھر میں پیش آیا۔
اور جہاں تک روایت مذکورہ میں «أشياخ» میں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی شمولیت کا مسئلہ ہے تو یہ قصہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما والی حدیث کا قصہ ایک ہی ہے تو اس میں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی شمولیت میں کوئی بھی اشکال وارد نہیں ہوتا۔ یہ اس لیے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں اس بات کی کوئی ممانعت نہیں ہے کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے علاوہ وہاں کوئی اور نہیں تھا۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول 362