الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
باب اور حدیث میں مناسبت صحیح بخاری کا باب : «بَابُ وَفَاةِ مُوسَى، وَذِكْرُهُ بَعْدُ} :» امام بخاری رحمہ...
باب اور حدیث میں مناسبت
صحیح بخاری کا باب: «بَابُ وَفَاةِ مُوسَى، وَذِكْرُهُ بَعْدُ}:»
امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں موسیٰ علیہ السلام کی وفات اور بعد کے حالات پر استدلال فرمایا ہے، مگر مندرجہ بالا حدیث جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اس میں نہ ہی موسی علیہ السلام کی وفات کا ذکر ہے اور نہ ہی ان کے بعد کے حالات پر کوئی واقعہ ہے، لہٰذا ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت مشکل دکھلائی دیتی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق بہت باریک بینی سے حدیث کا ترجمۃ الباب سے مناسبت قائم فرمایا ہے، اگرچہ اس کے متن پر غور کیا جائے تو آدم علیہ السلام نے موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا تھا کہ:
”آپ مجھے ایسے معاملے پر ملامت کرتے ہیں جو اللہ نے میری پیدائش سے پہلے مقدر کر دیا۔“
یہاں پر آدم علیہ السلام نے تقدیر کے لکھنے کو واضح فرمایا ہے اور ترجمۃ الباب میں موسیٰ علیہ السلام کی وفات کا ذکر ہے، لہٰذا مناسبت یہ ہو گی کہ جس طرح آدم علیہ السلام کی پیدائش سے قبل ان کا جنت سے نکالا جانا، تقدیر میں درج تھا، بعینہ اسی طرح موسیٰ علیہ السلام کی وفات کا بھی، ان کی پیدائش سے قبل تقدیر میں درج تھا اور ان کے بعد کے سارے حالات بھی تقدیر میں درج ہیں،
اس کی تائید قرآن مجید کی اس آیت سے ہوتی ہے۔
«وَمَا يُعَمَّرُ مِن مُّعَمَّرٍ وَلَا يُنقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلَّا فِي كِتَابٍ» [فاطر: 11/35]
”اور جو بڑی عمر والا عمر دیا جائے اور جس کسی کی عمر کم ہو وہ سب کتاب میں لکھا ہوا ہے۔“
لہٰذا ترجمۃ الباب کا حدیث سے تعلق تقدیر کے لکھنے کی نوعیت کے ساتھ ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 30