الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
باب اور حدیث میں مناسبت صحیح بخاری کا باب : «بَابُ مَنَاقِبُ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ...
باب اور حدیث میں مناسبت
صحیح بخاری کا باب: «بَابُ مَنَاقِبُ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:»
ترجمۃ الباب اور حدیث میں ظاہری مناسبت معلوم نہیں ہوتی، کیونکہ حدیث میں بظاہر کوئی بھی ایسے الفاظ نہیں ہیں، جو زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت پر دلالت کرتے ہوں۔۔۔ لیکن اگر غور کیا جائے تو حدیث میں قیافہ شناس جو بات اسامہ بن زید اور ان کے والد زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے لیے کہی کہ ”یہ پاؤں بعض بعض سے نکلے ہوئے ہیں“، اس بات پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی ظاہر ہوئی، لہٰذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان پر خوش ہونا یہ ان کی فضیلت پر دلیل ہے۔
صحیح بخاری کی ایک اور حدیث میں جو اسی حدیث کا دوسرا طرق ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خوش ہونا اس میں وضاحت کے ساتھ موجود ہے، لہٰذا ایسا ہوا کہ یہ قیافہ شناس نے جب پاؤں دیکھے اور کہا کہ یہ ملتے جلتے پاؤں ہیں ان دونوں کے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، امی عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
”ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس بہت ہی خوشی خوشی داخل ہوئے، خوشی اور مسرت سے پیشانی مبارک کی لکیریں چمک رہی تھیں۔“ [صحيح البخاري: 3555]
صحیح بخاری کی اس حدیث نے مزید واضح کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بےانتہا خوش تھے، جبکہ اس شخص نے (اس کا نام ابن الاعور بن جعدہ بن معاذ بن عتوراۃ بن عمرومولج الکنانی تھا) زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی تعریف کی، دراصل بعض منافقین نے یہ شبہ پیدا کرنے کی کوشش میں لگے تھے کہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کی اولاد نہیں ہیں، کیونکہ زید رضی اللہ عنہ گورے تھے اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سیاہ فام تھے۔
لہٰذا مدلجی نے حق بات کہی، اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کی بات سے راضی ہونا اور آپ علیہ السلام کا اسامہ بن زید اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کی تعریف سن کر خوش ہونا یہ ان کے مناقب کی دلیل ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ ترجمہ الباب کے ذریعہ ثابت فرمایا ہے، لہٰذا یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسب قائم ہوتی ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 46