الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1: عورت کا نمازاورروزے چھوڑدینا اگرچہ شرعی ،معقول ومقبول عذرہے مگر مجموعی لحاظ سے اس کے اعمال...
فوائد ومسائل:
1: عورت کا نمازاورروزے چھوڑدینا اگرچہ شرعی،معقول ومقبول عذرہے مگر مجموعی لحاظ سے اس کے اعمال بندگی پر اس کا اثر بھی ضرورمرتب ہوتا ہے کہ کجا ایک مردبلا توقف مسلسل عمل کرتا رہتا ہے جب عورت کے اعمال میں تسلسل نہیں رہتا اور یہی اس کے نقصان دین اور مرد کے کمال دین کی علامت ہے۔
2: نبی ؐ نے عورت کی گواہی کو آدھی گواہی اس لیے قراردیا ہے کہ ان کی یادداشت اور حافظہ کمزورہوتا ہے، جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے فرمایا: (أَنْ تَضِلَّ إِحْدَاهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى) ایک عورت اگر بھول جائے تو ان میں سے دوسری اسے یاد دلائے بھول جانا ہی ان کا نقصان عقل ہے اور یہ ایسی حقیقت ہے جس کا تجدد پسند چاہے، انکار کرتے رہیں، لیکن ان کے آقایان مغرب کے بہت سے مفکرین نے بھی اس کو تسلیم کیا اور اس کا برملا اظہار کیا ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 4679