🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1: اللہ عزوجل کا آسمان دنیا پر تشریف لانا حق ہے، اس کا ندا دینا بھی حق...
فوائد ومسائل:
1: اللہ عزوجل کا آسمان دنیا پر تشریف لانا حق ہے، اس کا ندا دینا بھی حق ہے اور اس کی ان صفات کی حقیقت ویسی ہی ہے جو اس کی شان عظمت وجلال کے لائق ہے، ان پر ایمان رکھنا واجب ان کا انکار کفر، ان کی تاویل اور ان صفات کی حقیقت کی ٹوہ لگانا یا اس کا سوال کرنا بدعت ہے۔

2: فرض نمازوں کے بعد نوافل کے لئے رات کا آخری پہر اللہ سے لو لگانے اور دعا کی قبولیت کا انتہائی شاندار وقت ہوتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 4733