🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: وحی اللہ تعالی کا کلام ہے، اللہ عزوجل کے کلام میں آواز بھی ہے جسے جبرئیل امین...
فوائد ومسائل:
وحی اللہ تعالی کا کلام ہے، اللہ عزوجل کے کلام میں آواز بھی ہے جسے جبرئیل امین ؑ اور دیگر فرشتے سنتے ہیں۔
کئی لوگوں کا یہ کہنا کہ اللہ کا کلام آواز سے معری ہے، درست نہیں، حالانکہ کلام آواز ہی سے سنا جاتا ہے۔
جیسے کہ فرمایا پس جب وہاں پہنچے تو اس بابرکت زمین کے میدان کے دائیں کنارے پر درخت میں سے آواز دیے گئے: اے موسی! یقینا میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا پروردگار۔
اور ہم نے اس کو آواز دی: اے ابراہیم! اوراللہ کی یہ آوازبے مثل وبے مثال تھی اور ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 4738