الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5187کا باب : «بَابُ الْوَصَاةِ بِالنِّسَاءِ:» باب اور حدیث میں مناسبت : امام بخاری...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5187کا باب: «بَابُ الْوَصَاةِ بِالنِّسَاءِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں بیویوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے پر توجہ دلائی اور تحت الباب دو احادیث ذکر فرمائیں، ایک کی مناسبت جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس سے واضح ہے اور دوسری حدیث جو کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے اس میں وصیت کے کوئی الفاظ نمایاں نہیں ہے، جس سے بظاہر مناسبت حدیث کا ترجمۃ الباب سے دکھائی نہیں دیتا۔
محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«ذكر المصنف فى الباب حديثين ومطابقة الحديث الأول ظاهر، وأما مطابقة الحديث الثاني فغير واضح.» [الابواب و التراجم لصحيح بخاري: 549/5]
”امام بخاری رحمہ اللہ نے تحت الباب 2 احادیث ذکر فرمائی ہیں، پہلی حدیث سے مطابقت واضح ہے اور دوسری حدیث سے مطابقت غیر واضح ہے۔“
علامہ عینی حنفی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسب دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
«لا مطابقة بين الترجمة وبين هذا الحديث، ويمكن أن توخز المطابقة من قوله: ”وانبسطنا“ لأن الانبساط إليهن من جملة الوصايا بهن.» [عمدة القاري للعيني: 143/14]
”ترجمۃ الباب اور حدیث میں مطابقت نہیں دکھلائی دیتی، ممکن ہے (کہ مطابقت یوں ہو) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا، «وانبسطنا» کیوں کہ انبساط کرنا عورتوں کی طرف ہی باب وصایا سے تعلق رکھتا ہے۔“
دراصل مطابقت حدیث کی باب سے موجود ہے، مگر دقیق الفاظوں میں وہ کس طرح؟ وہ اس طرح سے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا کہ ہم اپنی عورتوں سے بےتکلفی سے ڈرتے تھے، یعنی اگر وہ اپنی خواتین سے بےتکلفی برتتے تو ممکن تھا کہ بےتکلفی میں مار پیٹ پر نوبت پہنچ جاتی، لہٰذا وہ اس نوبت سے بچنے کے لئے بہت احتیاط سے رہا کرتے تھے اور وہ اپنے ہاتھوں کو کسی بھی مارپیٹ سے محفوظ رکھا کرتے تھے، پس یہیں سے ترجمتہ الباب اور حدیث کی مناسبت ہو گی۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 96