الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5287 کا باب : «بَابُ نِكَاحِ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُشْرِكَاتِ وَعِدَّتِهِنَّ:» باب اور حدیث...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5287 کا باب: «بَابُ نِكَاحِ مَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُشْرِكَاتِ وَعِدَّتِهِنَّ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں دو مسئلوں کا ذکر فرمایا ہے۔
➊ اسلام قبول کرنے والی مشرک عورتوں سے نکاح۔
➋ اور ان کی عدت کا بیان۔
ان دو اجزاء پر امام بخاری رحمہ اللہ تحت الباب اشارہ فرما رہے ہیں، لہٰذا پہلے جزء سے مناسبت عیاں ہے، مگر دوسرے جزء سے مناسبت بظاہر ثابت نہیں ہو رہی ہے۔
لیکن غور کرنے کے بعد ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت قائم ہو جاتی ہے، قریبہ بنت ابی امیہ کے بارے میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ:
«وهي اخت ام سلمة زوج النبى صلى الله عليه وسلم»
”یہ ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بہن تھیں۔“
اور جو ام الحکم ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی بیٹی تھیں، یہ بھی اور اخت ام سلمہ دونوں کافرہ تھیں، لہٰذا ترجمۃ الباب سے اس حدیث کی مناسبت کہ جب ان دونوں کو طلاق دی گئی تھی تو لازماً ان دونوں نے عدت گزاری ہو گی، بس اس سبب پر ترجمۃ الباب سے اس روایت کی نسبت ہو گی۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 107