الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5292 کا باب : «بَابُ حُكْمِ الْمَفْقُودِ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ:» باب اور حدیث میں...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5292 کا باب: «بَابُ حُكْمِ الْمَفْقُودِ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ ترجمۃ الباب تین آثار ذکر فرمائے:
➊ پہلا اثر ذکر فرمایا ہے، ابن المسیب سے،
➋ دوسرا سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے،
➌ اور تیسرا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے۔
ان تینوں کی مناسبت ترجمۃ الباب سے ظاہر ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ کا رجحان بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ مفقود کے لئے ایک سال کی عدت کے قائل ہیں، لیکن تحت الباب جو حدیث نقل کی ہے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس میں مفقود خاوند کا ذکر نہیں ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ احتمال بھی ہو سکتا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ اہل اور مال میں فرق کرنا چاہتے ہوں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ اور غنم دونوں کے گم ہونے کی صورت میں الگ الگ حکم نافذ فرمایا ہے، چنانچہ امام قسطلانی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسب دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
«مطابقة الحديث للترجمة من جهة أن الضالة كالمفقود فكما لم يزل ملك المالك فيها فكذلك يجب أن يكون النكاح باقياً بينهما.»
”ترجمۃ الباب اور حدیث کی مطابقت اس طرح ہے کہ گم شدہ چیز مفقود کا حکم رکھتی ہے، جس طرح گمشدہ ہمیشہ اپنے مالک کی ملکیت میں رہتی ہے، بعین اسی طرح سے مفقود شخص کا نکاح اس کی بیوی سے قائم رہتا ہے۔ (جب تک کہ اس کے خاوند کے بارے میں کوئی حتمی خبر نہ مل جائے۔“
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تفصیلا مندرجہ بالا حدیث پر گفتگو کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
«وأراد المصنف بذكره ههنا الاشارة الي ان التصرف فى مال الغير اذا غاب جائز ما لم يكن المال مما لا يخشي ضياعه كما دل عليه التفصيل بين الابل و الغنم.»
”یعنی امام بخاری رحمہ اللہ کا اس حدیث کو ذکر کرنے سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ غیر کے مال میں تصرف اس وقت جائز ہے جب کہ وہ غائب ہو جائے اور جب تک کہ مال اس کا ضائع ہونے کا خوف ہو، جیسا کہ اس پر دلالت کرتی ہے، اونٹ اور غنم کے درمیان کی تفصیل۔“
حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کے قول سے یہ با ت واضح ہوتی ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اونٹ اور غنم کی حدیث تحت الباب کیوں پیش فرمائی؟ دراصل اس جگہ پر یہ نقطہ بتلانا چاہتے ہیں کہ جس طرح غنم اگر کھو جائے تو جیسے ملے وہ اپنے استعمال میں لے لے، یعنی وہ عورت جس کا خاوند گم ہو گیا ہے اور وہ لاپتہ ہے تو عورت اپنی عدت کے بعد نکاح کر سکتی ہے، ایسی عورت کے لئے غنم کا معاملہ پیش فرمایا ہے اور وہ عورت جس کا خاوند لاپتہ ہو اور اس کی خبر بعد میں مل جائے اور وہ عورت ضائع ہونے کا اپنے تئیں خوف نہ کرے تو اس پر اونٹ کا سا حکم ہو گا، کیونکہ خاوند کے آنے کے بعد وہ اسی کے نکاح میں ہو گی،
چنانچہ ابن المنیر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
”جب آثار احادیث کے معارض ہوں تو اس سلسلے میں مرفوع حدیث پر عمل واجب ہو گا، لہٰذا حدیث میں گمشدہ بکری کے تصرف کو جائز قرار دیا گیا ہے، اس وقت کہ جب اس کے مالک کی موت تحقیق ہو، الحاق ہو گا، کل مفقود کے ساتھ باوجود اس کے کہ گمشدہ اونٹ کو نہیں پکڑنا چاہیے کیونکہ وہ اپنا کام خود کرتا ہے، پس تقاضا کیا تاکہ اسی طرح مرد تو گم ہو گیا ہے اس کی بیوی کے ساتھ بھی نکاح نہ کیا جائے یہاں تک کہ اس کی موت کی خبر موصول نہ ہو جائے، پس ضابطہ یہ ہے ہر وہ شیئ جس کے ضائع ہونے کا خوف ہو تو اس کا تصرف جائز ہو گا۔“
لہٰذا خلاصہ کلام یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے تحت الباب میں جس حدیث کا ذکر فرمایا ہے اس میں اشارہ یہ ہے کہ مفقود کے مال کا حکم تو غنم والا ہو گا اور اہل کا حکم ابل والا ہو گا، اس لئے کہ جس طریقے سے غنم غیر مستقل ہے اس کے ضیاع کا اندیشہ بھی ہوتا ہے، اسی طرح مال کے ضیاع کا بھی اندیشہ ہوتا ہے، لہٰذا ایک سال کے بعد اس کو تقسیم کر دیا جائے گا اور جیسے ابل مستقل ہے اور اس کے ضیاع کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا وہ اپنی خوراک وغیرہ کا خود انتظام کر لیتا ہے، بعین اسی طرح ابل کے بارے میں بھی ضیاع کا اندیشہ نہیں ہے تو اس کو ابل کے ساتھ ملحق کیا جائے گا۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 108