🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: سچ اور جھوٹ بولنے کا تعلق بڑے آدمیوں ہی سےنہیں، چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی ہے بلکہ...
فوائد ومسائل:
سچ اور جھوٹ بولنے کا تعلق بڑے آدمیوں ہی سےنہیں، چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی ہے بلکہ بعض صالحین نے تو اسے جانوروں تک وسیع کیا ہےکہ آدمی کسی جانور کو ایسی آواز دے یا جھولی بنا کر اسے ہلائےاور اسے تاثر دے کہ اس میں گھاس دانہ وغیرہ ہے، حالانکہ اس میں کچھ نہ ہو تو وہ اسے چھوٹ قرار دیتے ہیں۔
بہرحال جھوٹ ایک قبیح خصلت ہے۔
اس سے ہمیشہ بچنا چاہئے۔
سوائے تین مقامات کے جن کا ذکر پیچھے (حدیث:4920-21) گزر چکا ہے۔
بعض محققین نے مذکورہ روایت کو حسن قرار دیا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 4991