🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ صاحب ایمان کی یہ فضیلت ہے۔ کہ اس کے خواب بالعموم سچے ہوتے ہیں۔ مومن کے...
فوائد ومسائل:
1۔
صاحب ایمان کی یہ فضیلت ہے۔
کہ اس کے خواب بالعموم سچے ہوتے ہیں۔
مومن کے خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ کہنے کی ایک توجیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دور نبوت تیئس سال کا ہے اور ان میں پہلے چھ ماہ تک آپ کو محض خواب آیا کرتے تھے۔
جو اس قدر سچے اور حقیقت ہوتے تھے، جیسے رات کے اندھیرے کے بعد صبح صادق کا طلوع ہونا۔
تو یہ چھ ماہ تیئس سال کا چھیالیسواں حصہ ہے۔
تو اسی نسبت سے مومن کے خواب کے متعلق یہ کہا گیا ہے۔
واللہ اعلم۔

2۔
جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ اس کے خواب سچے ہوا کریں تو اسے چاہیے کہ اپنے ایمان وعمل کو خالص بنانے میں محنت کرے۔
اور ہمیشہ سچ بولنے کو اپنا معمول بنائے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 5018