الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: نبی ﷺ کا یہ خاصہ ہے۔ کہ شیطان آپ کی شکل نہیں اختیار کرسکتا۔ البتہ یہ ضرور...
فوائد ومسائل:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ خاصہ ہے۔
کہ شیطان آپ کی شکل نہیں اختیار کرسکتا۔
البتہ یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ کوئی دوسری شکل دیکھا کر ایسا وہم دلائے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
تو اس لئے ضروری ہے کہ انسان اس دیکھی ہوئی شکل کا موازنہ ان صفات سے کرے۔
جن کا ذکر کتب احادیث میں آیا ہے۔
یا کسی صاحب علم سے اس کی تصدیق حاصل کرے۔
والد مرحوم شیخ عبدالعزیز سعیدی رحمۃ اللہ علیہ کو ایک بدعتی شخص نے بزعم خویش بڑے زوق وشوق سے بتایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کی ہے۔
والد صاحب نے تفصیل پوچھی تو بولا کہ میں نے ایک نورانی شخصیت دیکھی جس کی سفید براق ڈاڑھی تھی۔
والد صاحب نے فورًا۔
لاحول ولا قوة إلا باللہ پڑھا اور واضح کیا کہ تم نے کسی شیطان کو دیکھا ہے۔
الغرض خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے والا قیامت میں جاگتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھے گا اور اسے ایک طرح کا خاص قرب حاصل ہوگا۔
ورنہ دیگر اصحاب ایمان بھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھیں گے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 5023