الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5366 کا باب : «بَابُ كِسْوَةِ الْمَرْأَةِ بِالْمَعْرُوفِ:» باب اور حدیث میں مناسبت :...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5366 کا باب: «بَابُ كِسْوَةِ الْمَرْأَةِ بِالْمَعْرُوفِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے عورت کے کپڑے جو معروف کے مطابق ہوں اسے دینے کے بارے میں وضاحت فرمائی ہے۔ جبکہ تحت الباب دستور کے مطابق کپڑ ا دینے کا کوئی ذکر نہیں ہے، لہٰذا اس جگہ مناسبت بہت دقیق الفاظوں کے ساتھ ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«هذه الترجمة لفظ حديث أخرجه مسلم من حديث جابر المطول فى صفة الحج، ومن جملته فى خطبة النبى صلى الله عليه وسلم بعرفة: اتقوا الله فى النساء ولهن عليكم ورزقهن وكسوتهن بالمعروف، ولما لم يكن على شرط البخاري أشار اليه واستنبط الحكم من حديث اخر على شرطه .» [فتح الباري لابن حجر: 438/10]
”ترجمۃ الباب «كسوة المرأة بالمعروف» یہ ترجمۃ دراصل الفاظ حدیث کا ہے، جسے مطولاً امام مسلم رحمہ اللہ نے کتاب الحج عن جابر رضی اللہ عنہ سے نکالا ہے، خطبہ حجۃ الوداع میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اللہ سے ڈرو، اپنی عورتوں کے بارے میں ان کا رزق اور کھانا پینا آپ کی ذمہ داری ہے معروف کے مطابق تو جب یہ (حدیث امام بخاری رحمہ اللہ کی شرط پر نہ تھی تو اس کی طرف اشارہ کر دیا اور دوسری حدیث جو کہ آپ کی شرط کے مطابق تھی اسے پیش کر کے حکم کو مستنبط کر لیا۔“
ابن المنیر رحمہ اللہ باب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
”مطابقت اس جہت سے ہے کہ(یقیناًً) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اس میں سے کچھ ملا ہو گا جو اقتصاداً بحسب الحال نہ کہ اسرافاً پر راضی ہو گئیں تھیں۔ [فتح الباري لابن حجر: 438/10]
امام قسطلانی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«والمطابقة بين الترجمة والحديث من جهة الذى حصل لفاطمة رضي الله عنها من العلة قطعة، فرضيت بها، اقتصاد بحسب الحال لا اسرافاً .» [ارشاد الساري: 337/9]
لہٰذا امام قسطلانی رحمہ اللہ نے بھی اسی تطبیق کو اپنایا، جس کا ذکر ہم نے پچھلے اقوال میں کیا ہے۔
ترجمۃ الباب کی مناسبت حدیث کے ساتھ اس جہت سے ہوئی کہ بیوی کا نان و نفقہ آدمی کی ذمہ داری ہے، وہ کپڑا جو علی رضی اللہ عنہ نے پہنا تھا ریشمی جوڑا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناپسندیدگی دیکھ کر انہوں نے اپنی عورتوں میں اسے تقسیم کر دیا، حدیث میں ”نسائی“ جمع کے صیغہ کے ساتھ ہے، اس وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صرف ایک ہی بیوی فاطمہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ لہٰذا دوسری خواتین کے ساتھ ساتھ آپ نے اپنی بیوی کو بھی اس میں سے دیا تو پس یہیں سے اپنی عورت کو کپڑا اور نان و نفقہ دستور کے مطابق دینا ثابت ہوا، جو کہ ترجمۃ الباب کی منشاء ہے۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 122