🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ سونے سے پہلے نماز والا وضو کرلینا دایئں کروٹ پر لیٹنا اور مسنون دعایئں یا ان...
فوائد ومسائل:
1۔
سونے سے پہلے نماز والا وضو کرلینا دایئں کروٹ پر لیٹنا اور مسنون دعایئں یا ان میں سے کسی ایک کا پڑھنا از حد تاکیدی سنتیں ہیں۔

2۔
افضل یہ ہے کہ دعا کے بعد کوئی گفتگو نہ ہو۔

3۔
شرعی امور بالخصوص عبادت کے اعمال میں اپنی مرضی سے کمی بیشی جائز نہیں۔
حتیٰ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دعا کے ایک لفظ کو دوسرے ہم معنی لفظ سے بدلنا بھی قبول نہیں فرمایا۔
جبکہ بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ اس طرح سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
حالانکہ اس سے بہت فرق پڑتا ہے۔
اور اسے وہی شخص سمجھ سکتا ہے۔
جس کے دل میں سنت کی محبت جاگزیں ہو۔

4۔
والدین اور سرپرستوں پر واجب ہے۔
کہ نوخیز بچوں کی عادات کو ابتداء ہی سے سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 5048