🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مذکورہ دعا باتفاق محققین ضعیف ہے، تاہم ایک دوسری دعا مسند احمد اور جامع الترمذی میں ہے...
فوائد ومسائل:
مذکورہ دعا باتفاق محققین ضعیف ہے، تاہم ایک دوسری دعا مسند احمد اور جامع الترمذی میں ہے جس کی بابت علمائے محققین لکھتے ہیں۔
حسن لشواھدہ یعنی یہ دُعا شواہد کی بنا پر حسن درجے کی ہے۔
اور وہ دعا یہ ہے۔
الله اكبراللَّهُمَّ أهِلَّه علينا بالأمنِ والإيمانِ، والسَّلامةِ والإسلامِ، رَبُّنا ورَبُّك اللهُ۔
(مسند احمد162/1 وجامع الترمذی الدعوات حدیث 3451) جب کہ ایک دعا سنن دارمی میں بھی ہے۔
جس کے الفاظ یہ ہیں۔
  الله اكبراللَّهُمَّ أهِلَّه علينا بالأمنِ والإيمانِ، والسَّلامةِ والإسلامِ، والتَّوفيقِ لِما تحِبُّ وترضى، رَبُّنا ورَبُّك اللهُ (سنن دارمي، الصوم، باب ما یقال عند رؤیة الھلال، حدیث 1693) لہذا ان دو دعائوں میں سے کسی ایک کوچانددیکھتے ہوئے پڑھا جاسکتا ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے۔
(الموسوعة الحدیثیة، مسند إمام أحمد: 317/3، 381، حدیث 1397 و صحیح سنن الترمذي للألباني: 3/157 حدیث 3451)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 5092