🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ اس عمل کی حکمت ظاہر ہے کہ اس سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر...
فوائد ومسائل:
1۔
اس عمل کی حکمت ظاہر ہے کہ اس سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان اور اسلام کے اہم ترین شعار سے تعلق کا اظہار ہے اور ان مبارک کلمات سے تبرک حاصل کرنا مقصود ہوتا ہے کہ اللہ عزوجل اس نومولود کو کامیابی کی اس راہ پر گامزن فرمائے اور شیطان کے اثر سے محفوظ رکھے۔
آمین
2۔
بچے کے کان میں ازان کہنے والی یہ روایت تو سندا ثابت نہیں ہے۔
تاہم آج تک امت میں اس پر عمل ہوتا آرہا ہے۔
اور امت کا یہ عملی تواتر ہی اس کے جواز کی بنیاد ہے۔
شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اذان دینے کی حد تک کچھ نہ کچھ اصل تسلیم کی ہے۔
دوسرے کان میں تکبیرکی نہیں دیکھئے۔
(الضعیفة: 329/1، 331حدیث 312) تاہم اس عمل کے مسنون ہونے کی دلیل ہمارے علم میں نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 5105