الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5590 کا باب : «بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْخَمْرَ وَيُسَمِّيهِ بِغَيْرِ اسْمِهِ:» باب...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5590 کا باب: «بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْخَمْرَ وَيُسَمِّيهِ بِغَيْرِ اسْمِهِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں شربت اور شہد کا ذکر فرمایا ہے اور تحت الباب دو آثار اور ایک حدیث ذکر فرمائی۔ پہلا اثر امام زہری رحمہ اللہ سے منقول ہے، اور دوسرا اثر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے۔
ابن المنیر رحمہ اللہ باب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
«ترجم على شيئى وأعقبه بضده وبضدها تتبين الاشياء ثم عاد وما يطابق الترجمة نصباً.» [فتح الباري لابن حجر: 99/11]
”یعنی بول اور خمر دونوں ہی حرام ہیں اور حلوہ اور عسل دونوں حلال ہیں اور طیب ہیں، امام بخاری رحمہ اللہ نے حلوہ اور عسل کے بعد حرام کا ذکر فرمایا، کیونکہ «وبضدها تتبين الاشياء»
بعض حضرات ترجمة الباب اور آثار میں مناسبت دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
”امام زہری رحمہ اللہ کے قول سے قرآن کریم کی آیت مبارکہ «احل لكم الطيبات» کی طرف اشارہ مقصود ہے اور ظاہر ہے کہ «حل» اور «عسل» طیبات میں سے ہیں۔“ [فتح الباري لابن حجر: 67/99]
امام بخاری رحمہ اللہ نے تحت الباب جو حدیث ام المؤمنین سے نقل فرمائی ہے اس کی مناسبت واضح ہے اور اس میں حلوا سے مراد ہر میٹھی چیز ہے۔
لہٰذا ترجمة الباب اور تحت الباب آثار میں مناسبت یہ ہو گی کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں حلال اشیاء کے ذکر کے بعد تحت الباب «بضدها تبتين الاشياء» کا ذکر کرتے ہیں، تاکہ واضح ہو جائے کہ کون سی اشیاء حلال ہیں اور کون سی اشیا حرام، یہ بھی یاد رہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں حلوہ کا ذکر فرمایا ہے اس سے مراد وہ حلوہ ہے جو مائع نہ ہو بلکہ اسے پیا جائے، چنانچہ محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«والأوجه عندي: أن المراد فى الترجمة بشراب الحلواء والعسل الماء المخلوط بشيئى خلو الذى يقال فى الهندية ”شربت“ و ”شربت العسل“ معروف فى ديارنا.» [الابواب و التراجم: 99/6]
”یعنی امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں جو حلوہ کا لفظ استعمال فرمایا ہے، اس سے شربت مراد ہے، یعنی ہر وہ پانی جس میں کوئی میٹھی چیز ملا دی جائے، ہندوستان میں شربت اور ”شربت عسل“ کے نام سے شربت مشہور ہیں۔“
لہٰذا حلوہ ہمارے عرف میں پینے کی چیز نہیں ہے بلکہ اسے کھایا جاتا ہے کیوں کہ وہ مانع نہیں ہوتا، لہٰذا ترجمۃ الباب میں حلوہ مائع مراد ہے جو پیا جاتا ہے جیسے نقیع تمر، نقیع زبیب اور شربت عسل وغیرہ۔ [ارشاد الساري: 58/9]

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 144