🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: 1۔ دروازے پر آنے والے کو چاہیے کہ اس کی دائیں یا بائیں جانب ہو کر کھڑا...
فوائد ومسائل:
1۔
دروازے پر آنے والے کو چاہیے کہ اس کی دائیں یا بائیں جانب ہو کر کھڑا ہو، تاکہ گھر والوں پر نظر نہ پڑے۔

2- جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسی اہم اور محبوب شخصیت اجازت لینے کا اہتمام کرتی تھی تو دوسروں کو بطریق اولی اس پر عمل کرنا چاہیے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 5186