🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر حکم واجب التعمیل ہے۔ قرآن مجید کی بہت...
اردو حاشہ:
(1)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر حکم واجب التعمیل ہے۔
قرآن مجید کی بہت سی آیات سے یہی حکم ثابت ہوتا ہے۔

(2)
جس کام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم منع فرما دیں، اس سے بچنا ضروری ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
  ﴿وَمَآ ءَاتَىٰكُمُ ٱلرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَىٰكُمْ عَنْهُ فَٱنتَهُوا۟﴾   (الحشر: 7)
”اور رسول جو بھی تمہیں (حکم) دے اسے لے لو اور جس سے تمہیں روک دے۔ اس سے رک جاؤ۔ “

(3)
اس سے یہ اصول ثابت ہوتا ہے کہ:
«الأَمرُ لِلوُجُوبِ»  یعنی «بِالعُمُوم»  امر وجوب کے لیے ہوتا ہے، البتہ دوسرے قرائن کی موجودگی میں استحباب یا جواز بھی مراد ہو سکتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 1