🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) حضرت ابوعنبہ خولانی رضی اللہ عنہ قدیم الاسلام صحابی ہیں، انہوں نے تحویل قبلہ کے حکم...
اردو حاشہ:
(1) حضرت ابوعنبہ خولانی رضی اللہ عنہ قدیم الاسلام صحابی ہیں، انہوں نے تحویل قبلہ کے حکم سے پہلے بیت المقدس کی طرف رخ کر کے بھی نماز پڑھی ہے، جیسا کہ دیگر صحابہ رضی اللہ عنھم خانہ کعبہ کی طرف رخ کرنے سے قبل سولہ سترہ مہینے نماز پڑھتے رہے تھے۔

(2) دین اسلام کی توسیع کسی خاص زمانہ تک محدود نہیں، بلکہ ہر دور میں لوگ دوسرے مذاہب چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے اور امت مسلمہ ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہوتی رہے گی۔

(3) اسلام میں کوئی شخص محض اس بنیاد پر کسی اہمیت کا مستحق نہیں ہو جاتا کہ وہ پشت ہا پشت سے مسلمان آباء و اجداد کی اولاد ہے بلکہ ہر فرد اپنے اعمال و کردار اوراپنی خدمات کی وجہ سے اسلامی معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرتا ہے۔

(4) ہر دور میں اور ہر معاشرے کی ضروریات کے مطابق قرآن و حدیث کی رہنمائی میں علمی اور عملی کام کی گنجائش باقی رہے گی۔ اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ فلاں میدان میں اسلام کی خدمت کا کام اتنا زیادہ ہو چکا ہے کہ اب مزید کام کی ضرورت نہیں۔ اس کام کی توفیق جس طرح نسلاً کسی مسلمان کو مل سکتی ہے، اسی طرح کسی نو مسلم کو بھی یہ شرف حاصل ہو سکتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 8