مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) عورتوں کو نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے مسجد میں جانا جائز ہے۔ تاہم گھر میں...
اردو حاشہ:
(1)
عورتوں کو نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے مسجد میں جانا جائز ہے۔
تاہم گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے۔
(2)
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ناراضی ذاتی وجوہات کی بنا پر نہیں ہوتی تھی، لیکن کوئی غلط کام ہوتے دیکھ کر یا غلط بات سن کر وہ برداشت نہیں کرتے تھے۔
البتہ غلط کام سے روکنے کے لیے موقع محل کی مناسبت سے مناسب طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔
(3)
جہاں زجرو توبیخ کے زیادہ مؤثر ہونے کی امید ہو وہاں یہ طریقہ اختیار کرنا بھی جائز ہے۔
(4)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹے جناب بلال رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد ارشاد نبوی کی تعمیل سے انکار نہیں تھا، بلکہ مقصد یہ تھا کہ آج کل عورتیں گھر سے نکلتے ہوئے ضرروی آداب کا کما حقہ خیال نہیں رکھتیں، اس لیے انہیں اجازت نہیں دینی چاہیے، لیکن ان کے الفاظ چونکہ ظاہری طور پر نامناسب تھے، اس لیے ابن عمر رضی اللہ عنہ نے انتہائی ناراضی کا اظہار فرمایا۔
مسند احمد کی روایت (36/2)
میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب تک زندہ رہے ان سے بات تک نہ کی۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 16