مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) رخصت کے وقت نصیحت اور وصیت کرنا مسنون ہے۔ (2) تقویٰ کی اہمیت: ۔ تقویٰ کا...
اردو حاشہ:
(1)
رخصت کے وقت نصیحت اور وصیت کرنا مسنون ہے۔
(2)
تقویٰ کی اہمیت:
۔
تقویٰ کا مطلب ہے اللہ کی ناراضی سے بچنے کے لیے برے کاموں سے پرہیز کیا جائے، تاکہ جہنم کے عذاب سے محفوظ رہیں۔
(3)
شرعی حاکم کی فرماں برداری فرض ہے، الا یہ کہ وہ کوئی ایسا حکم دے جو واضح طور پر خلاف شریعت ہو۔
(4)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امت میں بہت سے اختلافات ہوں گے، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ مسلمانوں میں مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر بہت سے اختلافات پیدا ہو گئے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلے سے اس کی خبر دے دینا آپ کی نبوت کی دلیل ہے۔
(5)
اختلافات میں فیصلہ کن قرآن و حدیث ہے۔
سنت نبوی کی یہ اہمیت قرآن مجید سے بھی ثابت ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿فَإِن تَنازَعتُم فى شَىءٍ فَرُدّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسولِ إِن كُنتُم تُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الٰاخِرِ ذلِكَ خَيرٌ وَأَحسَنُ تَأويلًا﴾ (النساء: 59)
”اگر کسی معاملے میں تمہارا اختلاف ہو جائے تو اسے اللہ اور اس کے رسول کی طرف لے جاؤ اگر تم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو یہ طرز عمل بہتر ہے اور اس کا انجام اچھا ہے۔“
(6)
خلفائے راشدین کی زندگی بھی قرآن و حدیث پر عمل کی روشن مثال ہے۔
انہوں نے اسلام کی تعلیمات براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کی تھیں، اس لیے ان کا فہم دین قابل اعتماد ہے۔
خصوصاً اس لیے بھی کہ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان حضرات کو ہدایت یافتہ فرمایا ہے۔
(7)
خلفائے راشدین اور دیگر صحابہ کرام ؓ قرآن و سنت پر عمل کرتے تھے اور بدعات سے اجتناب کرتے تھے، اس لیے بدعات سے پرہیز ضروری ہے۔
(8)
بدعت کو حسنہ اور سیئہ میں تقسیم کر کے بعض بدعات کو اچھی اور جائز قرار دینا درست نہیں، البتہ وہ ایجادات جن کا تعلق دین سے نہیں، جائزدنیوی امور سے ہے، انہیں شرعاً بدعت نہیں کہا جاتا، اس لیے ان کا استعمال درست ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 42