مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) شرعی احکام سے روگردانی ہلاکت کا باعث ہے۔ (2) مومن شرعی احکام کی اتباع کرتا ہے،...
اردو حاشہ:
(1)
شرعی احکام سے روگردانی ہلاکت کا باعث ہے۔
(2)
مومن شرعی احکام کی اتباع کرتا ہے، اگرچہ بظاہر مشکل ہوں۔
مومن کو اونٹ کے ساتھ تشبیہ اس لیے دی گئی ہے کہ وہ اپنے مالک کے حکم کے مطابق چلتا ہے، اگرچہ سفر مشکل ہی ہو۔
(3)
اسلام نے غلامی کے سلسلے میں جو دور رس اصلاحات کیں اور جس طرح انہیں بہ تدریج تمام انسانی حقوق سے نوازا، ان ہی میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کی بنیاد پر اعلیٰ سے اعلیٰ منصب پر بھی فائز ہو سکتے ہیں۔
ایسے حالات میں مسلمانوں کو یہی ہدایت ہے کہ وہ اس پر ناک بھوں نہ چڑھائیں، بلکہ اس کی اُس حیثیت کو تسلیم کریں جو اسے اس کی ذہنی و دماغی صلاحیتوں کی وجہ سے حاصل ہوئی ہو۔
(4)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق قرون ثلاثہ کے بعد امت محمدیہ میں وسیع اختلاف ہوا، نئے نئے مذاہب اور گمراہ فرقوں نے جنم لیا۔
ہر ایک نے اپنا اپنا امام اور پیشوا ٹھہرا لیا ہے کہ اختلاف کے وقت اس کی طرف رجوع کرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو بھول گئے ہیں، حالانکہ آپ نے وصیت کی تھی کہ اختلاف کے وقت میری اور خلفائے راشدین کی سنت پر چلنا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 43