مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) سند کے لحاظ سے یہ روایت ضعیف ہے، تاہم قرآن وحدیث کے علم کی اہمیت و...
اردو حاشہ:
(1)
سند کے لحاظ سے یہ روایت ضعیف ہے، تاہم قرآن وحدیث کے علم کی اہمیت و ضرورت دوسرے بہت سے دلائل سے ثابت ہے۔
اسی طرح علم میراث کی اہمیت بھی محتاج وضاحت نہیں۔
(2)
محکم آیت سے مراد یہ ہے کہ وہ آیت منسوخ ہو، نہ متشابہ۔
قرآن و حدیث میں ناسخ اور منسوخ کا علم بھی بہت اہمیت کا حامل ہے، اس کے بغیر کسی بھی مسئلے میں فیصلہ کرتے ہوئے غلطی ہو سکتی ہے۔
(3)
ثابت شدہ سنت سے مراد یہ ہے کہ وہ سنت بسند صحیح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو اور منسوخ بھی نہ ہو۔
(4)
مالی حقوق کے عدل پر مبنی ہونے سے مراد یہ ہے کہ مالی معاملات میں شرعی استحقاق کے بغیر کچھ لینا دینا ظلم ہے اور اس سے دنیا میں فساد پھیلتا ہے، اس لیے مسلمان کو ان امور کی لازمی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے اور ان میں سے ایک علم میراث ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 54