مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس حدیث میں مسلمانوں کی باہمی خیرخواہی کی فضیلت اور اس کی ترغیب ہے۔ (2) دوسرے...
اردو حاشہ:
(1)
اس حدیث میں مسلمانوں کی باہمی خیرخواہی کی فضیلت اور اس کی ترغیب ہے۔
(2)
دوسرے مسلمان کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنا چاہیے جیسا کوئی شخص اپنے لیے پسند کرتا ہے، مثلا:
جس طرح کوئی شخص یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی اسے دھوکا دے، اسی طرح اسے چاہیے کہ وہ بھی دوسروں کو دھوکا نہ دے، جس طرح ایک شخص یہ پسند کرتا ہے کہ مشکل میں اس کی مدد کی جائے، اسے بھی چاہیے کہ مشکلات میں دوسروں کی مدد کرے۔
(3)
عام طور پر انسان اپنے حقوق کے بارے میں بہت حساس ہوتا ہے لیکن اپنے فرائض کے متعلق غفلت کا ارتکاب کرتا ہے، حالانکہ وہ بھی کسی کے حقوق ہیں، اگر ہر شخص دوسروں کے حقوق کا خیال رکھے تو سب کے حقوق محفوظ ہو جائیں گے اور معاشرے میں امن و امان قائم ہو جائے گی۔
(4)
اخلاق حسنہ ایمان کی تکمیل کا باعث ہیں، ان کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا، جس کے نتیجے میں آخرت میں عذاب ہو سکتا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 66