🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) دخول جنت کے لیے ایمان لازمی شرط ہے۔ (2) باہمی محبت ایمان کی تکمیل کا ذریعہ...
اردو حاشہ:
(1)
دخول جنت کے لیے ایمان لازمی شرط ہے۔

(2)
باہمی محبت ایمان کی تکمیل کا ذریعہ ہے، اس لیے وہ تمام کام کرنے چاہئیں جن سے باہمی محبت پیدا ہو اور ان کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے جن سے باہمی نفرت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

(3)
ایک دوسرے کو سلام کرنا آپس میں اچھے تعلقات قائم کرنے اور قائم رکھنے کا ایک عمدہ ذریعہ ہے۔
دوسری احادیث میں بعض دیگر امور بھی بیان ہوئے ہیں، مثلا:
مصافحہ کرنا، معانقہ کرنا، تحفہ تحائف دینا۔ دیکھیے: (موطا امام مالك: 2/408‘ حديث: 1731‘ والادب المفرد‘ حديث: 594)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 68