الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6072 کا باب : «بَابُ الْكِبْرِ:» باب اور حدیث میں مناسبت: ترجمۃ الباب میں...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6072 کا باب: «بَابُ الْكِبْرِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
ترجمۃ الباب میں امام بخاری رحمہ اللہ نے غرور اور تکبر کے مسئلے پر وضاحت فرمائی ہے کہ یہ اعمال اللہ تعالی کو ناپسند ہیں، تحت الباب سیدنا حارثہ بن وہب الغزالی رضی اللہ عنہ سے اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے حدیث نقل فرمائی، سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مطابقت ظاہر ہے مگر سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں غرور اور تکبر کا کوئی ذکر نہیں ہے، لیکن حدیث میں اگر غور کیا جائے تو باب سے اس کا تعلق بنتا ہے، چنانچہ عبدالحق الہاشمی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«حديث أنس، و المقصود منه: وصف النبى صلى الله عليه وسلم بعدم الكبر.» (2)
”سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود ہے کہ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت کا ذکر ہے، جو کہ عدم کبر کی دلیل ہے۔“
یعنی مدینے کی لونڈی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر جہاں چاہتی لے جاتی، کسی کام وغیرہ کے لیے، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں تواضع نہ ہوتا تو آپ اس کے کام ہرگز نہ آتے۔
حالانکہ لونڈیوں کو ہر دور میں حقیر جانا گیا ہے لیکن اس کے باوجود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تواضع اور انکساری اتنا زبردست تھا کہ جس کی مثال نہیں ملتی، یہ تواضع کرنا عدم کبر پر دلیل ہے اور یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت قائم ہے۔
علامہ قسطلانی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«و المراد بالأخز باليد لازمه وهو الانقياد فيه غاية تواضعه وبراءته من جميع أنواع الكبر صلى الله عليه وسلم كثيرة.»
”یعنی لونڈی کا ہاتھ پکڑنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے کام میں مدد لینا ہے، یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تواضع اور ہر قسم کی کبر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برأت کی دلیل ہے۔“
لہذا ان اقوال کی روشنی میں یہ بات واضح ہوئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بےانتہا تواضع اور انکساری کے مالک تھے کہ ایک عام عورت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے کام کروا لیا کرتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے انکار نہ کرتے، پس یہیں سے باب اور حدیث میں مناسبت ظاہر ہوتی ہے۔
ایک اشکال اور اس کا جواب:
یہاں پر ایک اشکال وارد ہوتا ہے کہ غیر مرد اور عورت کس طرح سے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ سکتے ہیں؟
حالانکہ یہ فعل ناجائز ہے جس سے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو روکا ہے، اس کا جواب کئی ایک طریقوں سے دیا جا سکتا ہے۔ پہلی بات یاد رکھیں کہ امت میں کسی کے لیے جائز و درست نہیں کہ کسی غیر محرم عورت کا ہاتھ کوئی شخص پکڑے یا پھر کسی شخص کا ہاتھ کوئی غیر محرم عورت پکڑے، کیوں کہ عمومی احادیث میں اس کی ممانعت وارد ہے، جہاں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص میں سے ہے کیوں کہ کسی لونڈی کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک کو پکڑنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مضر نہ تھا کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم معصوم عن الخطاء تھے، اس کے علاوہ ایک اور نکتہ کی طرف بھی غور فرمائیں، جب خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت لینے کے لیے آتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود کبھی بھی ان کے ہاتھوں سے ہاتھ لگا کر بیعت نہ کرتے بلکہ آپ دور ہی سے فرما دیتے کہ میں نے آپ سے بیعت لے لی، چنانچہ اس بارے میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان بہت مفید اور واضح ہے، آپ فرماتی ہیں:
«والله ما مسّت يدُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يد امرأة قط، غير أنه بايعهن بالكلام.» (1)
”اللہ کی قسم! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ کبھی بھی کسی عورت کے ہاتھ سے مس نہیں ہوا، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے زبانی بیعت لیتے۔“
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی خود سے کسی عورت کا ہاتھ نہیں تھاما، چاہے وہ آزاد ہو یا غیر آزاد، اس مسئلے پرتفصیلی گفتگو کرتے ہوئے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«هذا القدر أفرده النسائي فأخرجه عن محمد بن يحيى عن عبد الرزاق بسند حديث الباب بلفظ لكن ما مس و قال: يد أمرأة قط، وكذا أفرده مالك عن الزهري بلفظ ما مس رسول الله صلى الله عليه وسلم بيده امرأة قط، إلا أن يأخذ عليها فإذا أخذ عليها فأعطته قال: ”اذهبي فقد بايعتك“، أخرجه مسلم، قال النووي: هذا الاستثناء منقطع و تقدير الكلام ما مس يد امرأة قط، و لكن يأخذ عليها البيعة: ثم يقول لها اذهبي إلخ، قال و هذا التقدير مصرح به فى الرواية الأخرى فلا بد منه.» (1)
”اس قدر حدیث کو امام نسائی رحمہ اللہ نے مفرداً محمد بن یحیی عن عبدالرزاق سے حدیث باب کی سند کے ساتھ تخریج فرمایا، «لكن ما مس» اور «يد امرأه قط» کے الفاظ ذکر کیے، اسی طرح مالک نے بھی اسے زہری سے ان الفاظ کے ساتھ مفرداً نقل کیا . . . . . بقول حافظ ابن حجر رحمہ اللہ میں نے تفسیر سورہ الممتحنہ میں حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ظاہر کی مخالفت کرنے والے کا ذکر کیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتوں سے مبایعت کے سلسلہ میں کلام پر اقتصار کے ضمن میں وہاں وارد ہوا تھا کہ کسی حائل کے ساتھ بیعت لی تھی، یہ ان کے اس تقریر پر جزم کے لیے منکر ہے، اگلی حدیث میں مذکور سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کے قول: «فقبضت أمرأة يدها» سے اخذ کیا جا سکتا ہے کہ عورتوں کی بیعت بھی ہاتھوں کے ساتھ ہوتی تھی تو یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول اس حصر کے مخالف ہے، حائل کا جو ذکر ہوا، (اس کا) جواب یہ دیا گیا کہ خواتین (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کو) چھوئے بغیر ہاتھوں سے بیعت کے وقت اشارہ کرتی تھیں، ابن راہویہ نے حسن سند کے ساتھ اسماء بنت یزید سے مرفوعا نقل کیا کہ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، اس حدیث سے ظاہر ہوا کہ اجنبیہ کی کلام کا سماع مباح ہے اور یہ کہ اس کی آواز عورۃ نہیں اور یہ کہ بغیر ضرورت اجنبیہ کے جسم کو چھونا منع ہے۔“
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے ان اقتباسات سے یہ بات واضح ہوئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب خواتین سے بیعت لیا کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم زبانی بیعت لیتے اور قوی دلائل سے یہی ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص میں سے یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی اجنبی عورت سے کلام کرنا، خلوت میں باتیں کرنا وغیرہ، یہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص میں سے ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مضر نہیں ہے۔ چنانچہ علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«قال ابن الملقن: و النبى صلى الله عليه وسلم معصوم فيقال كان من خصائصه الخلوة بالأجنبية وقد ادعاه بعض شيوخنا.» (2)
”ابن الملقن رحمہ اللہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم معصوم ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اجنبی عورت سے خلوت کرنا یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص میں سے ہے۔“
حدیث کے متن شریف سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ ہاتھ پکڑنے والیاں مدینے کی کنیزیں ہوا کرتی تھیں، یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود اس میں پہل نہیں فرماتے تھے، بلکہ وہ خواتین خود اس فعل کو کرتیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر جہاں چاہے لے جاتیں، لہذا ایک اور روایت سے اس مسئلے میں مزید تقویت حاصل ہوتی ہے، ابن الملقن رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«و ذكر الحافظ أبو سعيد النيسابوري فى ”شرف المصطفى“ التاليف الكبير أن على بن زيد بن جدعان روي عن انس رضي الله عنه قال: إن كانت الوليدة من ولائد المدينة لتجئي فتأخر بيد رسول الله صلى الله عليه وسلم فتذهب به فما ينزع يده من يدها حتى تذهب به حيث شاءت . . . . . بزيادة حتى تكون هي تنزعها.» (1)
”حافظ ابوسعید نیساپوری نے «شرف المصطفى» میں ذکر فرمایا، جو کہ بڑی تالیف ہے، یہ کہ علی بن زید روایت کرتے ہیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہ وہ فرماتے ہیں: مدینے کی لونڈیوں میں سے کوئی لونڈی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی اور لے جاتی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاتے اور اس سے اپنا ہاتھ نہ کھینچتے، یہاں تک کہ وہ جہاں چاہتی لے جاتی، اور دوسری روایت میں اضافہ ہے: یہاں تک کہ وہ خود اپنا ہاتھ کھینچ لیتی۔“
اس حدیث سے یہ واضح ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی لونڈی کا ہاتھ خود نہیں پکڑتے، بلکہ وہ لونڈی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی وجہ سے لے جاتی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ مبارک پکڑی ہوئی تھی، اس حدیث میں بھی یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ نہ پکڑتے۔
مذکورہ بالا گفتگو سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود کبھی بھی کسی غیر محرم عورت کا ہاتھ نہیں پکڑتے، اور اگر کوئی عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس فتنہ سے محفوظ تھے کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم معصوم تھے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود ہاتھ اس لیے نہیں چھڑواتے کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شرم اور تواضع و انکساری کی دلیل ہے جسے امام بخاری رحمہ اللہ نے باب کے ذریعے سمجھایا۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 176