الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6139 کا باب : «بَابُ صُنْعِ الطَّعَامِ وَالتَّكَلُّفِ لِلضَّيْفِ:» باب اور حدیث میں مناسبت:...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6139 کا باب: «بَابُ صُنْعِ الطَّعَامِ وَالتَّكَلُّفِ لِلضَّيْفِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے جو باب قائم فرمایا ہے، اس کے دو اجزاء ہیں، پہلا جزء «صنع الطعام» مہمان کے لیے کھانا تیار کرنا ہے، اور دوسرا جزء «والتكلف» یعنی پرتکلف کھانا تیار کرنا ہے، مگر پہلے جزء سے مناسبت واضح ہے، جبکہ دوسرے جزء سے مناسبت مشکل۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
«و وقع فى التكلف للضيف حديث سلمان ”نهانا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن نتكلف للضيف“ أخرجه أحمد و الحاكم، و فيه قصة سلمان مع ضيفه حيث طلب منه ما قدم له فرهن مطهرته بسبب ذالك، ثم قال الرجل لما فرغ الحمد لله الذى قنعنا بما رزقنا، فقال له سلمان: لو قنعت ما كانت مطهر فى مرهونة.» (1)
”مہمان کے لیے تکلف کرنا، حدیث سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ میں ہے کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے مہمان کے لیے تکلف برتنے سے۔ اسے احمد اور حاکم نے تخریج فرمایا ہے، اس میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے ایک مہمان کا قصہ بھی ہے جس نے ان سے پرتکلف کھانا طلب کیا اور انہیں اس کے لیے مطہرہ (برتن، ابریق، مسطل، رکوۃ وغیرہ [القاموس الوافي، ص: 1049] ) رہن رکھنا پڑا، پھر فراغت کے بعد اس نے کہا: «الحمد لله الذى قنعنا بما رزقنا» (یعنی اللہ تعالی کا شکر ہے، جس نے ہمیں قناعت کی تو فیق بخشی) سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے سن کر کہا کہ اگر تم قناعت کرنے والے ہوتے تو مجھے اپنا مطہرہ رہن نہ رکھنا پڑتا۔“
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے ان اقتباسات سے مناسبت کا پہلو اس طرح سے واضح ہوتا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب کے دوسرے جزء کی مناسبت کے لیے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ ہی کی دوسری حدیث کی طرف اشارہ فرمایا ہے جس میں تکلف کرنے سے روکا گیا ہے، اور مزید یہ بھی آپ رحمہ اللہ نے واضح کیا کہ استطاعت کی صورت میں تو تکلف اور اہتمام کرنے کا جواز ہے، مگر عدم استطاعت کی صورت میں تکلف درست نہیں، ممانعت والی حدیث عدم استطاعت والی صورت پرمحمول ہے۔
اور جہاں تک تعلق ہے تحت الباب والی حدیث کا تو اس کی بھی مناسبت شارحین نے دی ہے، صاحب لامع الدراری رقمطرار ہیں:
«و لعله قصد إثبات الجزء الثاني بقوله: كل فاني صائم، فانهم لما كانت عادتهم الصوم و التبذل، و الظاهر أنهم لم يكونوا يصنعون طعامًا بالنهار و كانوا يكتفون بطعام الليل، فكان صنع الطعام الجديد له تكلف.» (1)
”یعنی امام بخاری رحمہ اللہ نے جو ترجمۃ الباب قائم فرمایا ہے، اس کا دوسرا جزء حدیث میں واقع «كل فاني صائم» سے ثابت کرنا چاہ رہے ہیں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کا معمول تھا روزہ رکھنا، لہذا اس لیے ظاہر یہی ہے کہ وہ لوگ دن کو کھانا نہیں بناتے ہوں گے، صرف رات کو کھانے کا بندوبست کرتے ہوں گے، تو اس موقع پر ان کا دن کے وقت بندوبست کرنا کھانے کا مہمان کے لیے بطور تکلف تھا، اسی طرح ترجمۃ الباب کا دوسرا جزء «والتكلف للضيف» اس سے ثابت ہوتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ترجمۃ الباب کے دوسرے جزء کو حدیث کے لفظ «مأكل» سے ثابت کیا جائے، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی عادت روزہ رکھنے کی تھی لیکن انہوں نے مہمان کی خاطر افطار کیا، یہ افطار کرنا مہمان کے لیے بطور تکلف تھا۔“

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 192