🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس حدیث سے ان تین عظیم صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔...
اردو حاشہ:
(1)
اس حدیث سے ان تین عظیم صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔
چونکہ ان تینوں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی محبت تھی، اس لیے وہ اللہ کے بھی بہت پیارے تھے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ممتاز صحابہ کرام سے زیادہ محبت کا سبب ان کے امتیازی اوصاف ہیں، مثلا:
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما سے اس وجہ سے محبت تھی کہ وہ اس دور میں اسلام لائے جب حق قبول کرنا طرح طرح کے مصائب و آفات کو دعوت دینے کے مترادف تھا اور پھر دین کی اشاعت و قوت کا سبب بنے۔
اور حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے اس لیے محبت تھی کہ جہاد فی سبیل اللہ میں ان کا ایک خاص مقام تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی ان کی سربراہی میں مسلمان افواج نے بہت زیادہ فتوحات حاصل کیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 102