🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
اردو حاشہ:
(1)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتہائی مقرب اور ہم راز تھے۔

(2)
وعدے سے مراد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت عثمان ؓ کو وہی وصیت ہے کہ مفسدین کے غلط مطالبات کے سامنے مت جھکنا اور صبرواستقامت کا مظاہرہ کرنا۔

(3)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا اطاعت رسول کا جذبہ بے مثال ہے کہ اپنی جان دینا قبول فرمالیا، لیکن اہل باطل کے سامنے نہیں جھکے اور اس کے ساتھ ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب و احترام کا یہ حال ہے کہ باغیوں کے خلاف فوجی ایکشن سے صرف اس لیے پرہیز کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں خون ریزی نہ ہو۔

(4)
آنے والے واقعات کی پیشگی اطلاع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی دلیل ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 113