🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: یہ روایت ضعیف ہے۔ علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے باطل قرار دیا ہے۔...
اردو حاشہ:
یہ روایت ضعیف ہے۔
علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے باطل قرار دیا ہے۔
درایتاً بھی غور کیا جائے تو اولاً حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ سات سال تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے والے صرف وہی تھے، جبکہ نزول نبوت سے سات سال تک کا عرصہ تو بہت طویل ہے۔
ابتدائی تین سال کی خاموش تبلیغ کے نتیجہ میں ہی مکہ مکرمہ میں اسلام کی دعوت بہت سے حضرات قبول کر چکے تھے اور ثانیاً حضرت علی رضی اللہ عنہ جیسے اللہ تعالیٰ کے صالح، منکسر المزاج بندے یہ فخریہ کلمات کس طرح کہہ سکتے تھے کہ میں ہی صدیق اکبر ہوں۔
اس لحاظ سے یہ روایت واقعی سخت ضعیف اور باطل ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 120