الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6266 کا باب : «بَابُ الْمُعَانَقَةِ وَقَوْلِ الرَّجُلِ كَيْفَ أَصْبَحْتَ:» باب اور حدیث میں...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6266 کا باب: «بَابُ الْمُعَانَقَةِ وَقَوْلِ الرَّجُلِ كَيْفَ أَصْبَحْتَ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
ترجمۃ الباب میں امام بخاری رحمہ اللہ نے معانقہ کا بھی ذکر فرمایا مگر تحت الباب معانقہ کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے، شاید امام بخاری رحمہ اللہ اس حدیث کو جو کتاب البیوع میں گزری ہے اس طرف اشارہ کرنا چاہتے ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس حدیث کو یہاں لکھنا چاہتے ہوں مگر اس لیے نہ لکھی کہ آپ رحمہ اللہ ایک ہی سند سے حدیث کو مکرر نہیں لاتے، (مگر نادر جگہوں پر) جو کہ آپ کی عادت کے خلاف ہے۔ بعض نسخوں میں لفظ «المعانقة» کے بعد واؤ نہیں ہے، اس صورت میں «قول الرجل كيف أصبحت؟» اور «المعانقة» یہ دونوں باب مختلف ہوں گے جس کی وجہ سے «باب المعانقة» ممکن ہے کہ خالی چھوڑ دیا ہو، یہ مختلف قسم کی تطابیق ہیں جسے مختلف شروحات میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
امام مہلب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«ترجم للمعانقة ولم يذكرها فى الباب، وانما أراد أن يدخل فيه معانقة النبى صلى الله عليه وسلم للحسن الحديث الذى تقدم ذكره فى ”باب ما ذكر من الأسواق“ فى كتاب البيوع فلم يجد له سندًا غير السند الأول فمات قبل أن يكتب فيه شيئًا فبقى الباب فارغًا من ذكر المعانقة، وكان بعده ”باب قول الرجل كيف أصبحت؟“ وفيه حديث علي، فلما وجد ناسخ الكتاب الترجمتين متواليتين ظنهما واحدة إذ لم يجد بينهما حديثا.»
”یعنی امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں معانقہ کا ذکر فرمایا ہے، لیکن تحت الباب اس کی دلیل ذکر نہیں فرمائی، دراصل یہاں پر یہ ارادہ مقصود تھا کہ اس حدیث کو اس مقام پر ذکر کرتے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو معانقہ کیا، جس کا ذکر «باب ما جاء من الأسواق» ، کتاب البیوع میں گزر چکا ہے۔ پس امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کے ذکر کے لیے دوسری سند نہیں پائی اور آپ رحمہ اللہ اس سے قبل ہی فوت ہو گئے (کیوں کہ مکررات سند لانا امام بخاری رحمہ اللہ کی عادت کے خلاف ہے) تو «باب ذكر معانقة» کے ذکر سے خالی رہا، اگلا «باب قول الرجل كيف أصبحت» تھا، جس میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث تھی، کاتب نے دونوں تراجم کو آگے پیچھے پایا تو دونوں کو ایک سمجھ کر اکٹھا کر دیا، یوں معانقہ کے تحت اس نے کوئی روایت لکھی نہ پائی۔“
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اسی مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے رقمطراز ہیں:
«والذي يظهر أنه أراد ما أخرجه فى ”الأدب المفرد“ فإنه ترجم فيه ”باب المعانقة“ و أورد فيه حديث جابر أنه بلغه حديث عن رجل من الصحابة قال: ”فابتعت بعيرًا فشددت إليه رحلي شهرًا حتى قدمت الشام، فإذا عبدالله بن أنيس فبعثت إليه فخرج فاعتفتني اعتنقته“ الحديث فهذا أولى بمراده.»
”جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے «الأدب المفرد» کی روایت یہاں نقل کرنا چاہا، جس میں باب «المعانقة» موجود ہے، جس کے تحت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت نقل فرمائی جس میں وہ کہتے ہیں کہ مجھے معلوم ہوا کہ ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جن کے پاس ایک حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، تو میں نے اونٹ خریدا اور اس پر کجاوہ کسا، پھر ایک ماہ کا سفر طے کر کے شام پہنچا، وہاں سیدنا عبداللہ بن انس رضی اللہ عنہ سے ملنے پہنچا جنہوں نے مجھ سے معانقہ کیا اور میں نے ان سے کیا . . . الخ، تو یہ مراد امام بخاری رحمہ اللہ کے عین مطابق حدیث ہے۔“
ان اقتباسات سے کئی باتیں معلوم ہوئیں، علامہ مہلب رحمہ اللہ کے مطابق سیدنا حسن رضی اللہ عنہ والی حدیث کو کتاب البیوع میں ذکر فرمایا، دوسری بات آپ ہی کی گزارشات سے معلوم ہوئی کہ امام بخاری رحمہ اللہ «باب المعانقة» ایک الگ باب قائم کرنا چاہ رہے تھے مگر زندگی نے ساتھ نہ دیا جس کی وجہ سے کاتب نے ان دو ابواب «باب المعانقة» اور «وقول الرجل كيف أصبحت» کو ایک ہی خیال کر کے درج کر دیا، لیکن اس کے برعکس حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دراصل امام بخاری رحمہ اللہ اس حدیث کی طرف اشارہ فرما رہے ہیں کہ جسے انہوں نے خود ہی (اپنی دوسری کتاب) «الأدب المفرد» میں نکالا ہے۔
محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
«لم يذكر فى المعانقة حديثًا بل ذكره فى البيع فى معانقته للحسن رضي الله عنه، فيحتمل أنه اكتفي هنا بذالك، أو أنه كما قيل: قصد أن يسوقه هنا فلم يستحضر له غير السند السابق، وليس من عادته غالبًا إعادة السند الواحده(2) فأدركه الموت قبل أن يقع له ما يقع له ما يوافق ذالك.» (1)
”یعنی امام بخاری رحمہ اللہ نے تحت الباب معانقہ پر کوئی حدیث پیش نہیں فرمائی بلکہ آپ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ والی حدیث پر اکتفا فرمایا، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کا قصد تھا ذکر کرنے کا مگر آپ رحمہ اللہ نے سابقہ حدیث کی دوسری سند کو نہ پایا (اس لیے دوبارہ اسی سند سے یہاں پر حدیث درج نہیں فرمائی) اور یہ آپ کی غالبا عادت نہیں ہے کہ ایک سند سے دوبارہ حدیث ذکر فرمائیں، آپ دوسری سند کی حدیث پیش کرتے مگر آپ کی وفات ہو گئی۔“
ممکن ہے امام بخاری رحمہ اللہ اس طرف اشارہ فرما رہے ہوں کہ عربوں کی یہ عادت تھی کہ جب کوئی سفر سے واپس لوٹتا تو اسے بوسہ دیتا، اور ممکن ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ یہ بھی اشارہ فرما رہے ہوں کہ جس طرح حدیث میں یہ آیا ہے کہ «كيف أصبحت» بعین اسی طرح سے معانقہ بھی عربوں کی عادت ہو، خلاصہ کلام یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کے پاس اگر اس حدیث کی دوسری سند ہوتی جسے آپ نے صحیح بخاری، کتاب البیوع میں درج فرمائی ہے تو لازما یہاں نقل فرماتے، لیکن اس کی ایک ہی سند امام صاحب رحمہ اللہ تک پہنچی۔
چنانچہ علامہ بدرالدین بن جماعۃ لکھتے ہیں:
«ترجم بالمعانقة و لم يذكر فيها شيئا، وانما ذكرها فى باب ”في الأسواق“ فى معانقة النبى صلى الله عليه وسلم.» (2)
”باب قائم فرمایا معانقہ پر لیکن تحت الباب کوئی حدیث پیش نہ کر سکے، در اصل اس کا ذکر باب «الأسواق» میں «معانقة النبى صلى الله عليه وسلم» میں کیا ہے۔“

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 197