🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اگر کوئی کھانے کی دعوت دے تو قبول کرنا مسنون ہے۔ (2) چھوٹے بچے گلی میں...
اردو حاشہ:
(1)
اگر کوئی کھانے کی دعوت دے تو قبول کرنا مسنون ہے۔

(2)
چھوٹے بچے گلی میں کھیلیں تو جائز ہے۔

(3)
اظہار محبت کے لیے بچے کو تھامنا، چہرے کو بوسا دینا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔

(4)
سبط کے معنی نواسہ ہیں مگر اس کا اطلاق قبیلے پر بھی ہوتا ہے۔
اس سے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی عظمت ظاہر کرنا مقصود ہے کہ وہ اکیلے ہی ایک قبیلے کی سی شان کے حامل ہیں۔
جیسا کہ ارشاد الہی ہے کہ ”حضرت ابراہیم علیہ السلام اکیلے ہی ایک امت کی سی شان رکھتے ہیں۔“ (النحل: 120)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 144