مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو خوارج کے باب میں ذکر کیا ہے،...
اردو حاشہ:
امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو خوارج کے باب میں ذکر کیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک اس حدیث میں مذکور افراد سے مراد خوارج ہیں، تاہم حدیث کے الفاظ عام ہیں، لہذا اس وعید میں بعد کے زمانوں والے وہ لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں جو بظاہر مسلمان کہلاتے اور قرآن و حدیث پڑھتے ہیں، لیکن ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ غیر اسلامی رسم و رواج اور خلاف اسلام اعمال کو عین اسلام ثابت کیا جائے اور اس مقصد کے لیے وہ کبھی تو قرآن و حدیث کی نصوص میں معنوی تحریف کرتے ہیں، کبھی صحیح احادیث کا انکار کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ موجودہ حالات اور ترقی کے اس دور میں اسلام کے فلاں فلاں احکام قابل عمل نہیں رہے۔
اس طرح اسلام کے خلاف کام کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے شر سے محفوظ رکھے۔
آمین.

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 171