الشیخ محمد حسین میمن حفظہ اللہ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6391 کا باب : «بَابُ تَكْرِيرِ الدُّعَاءِ:» باب اور حدیث میں مناسبت: امام بخاری...
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6391 کا باب: «بَابُ تَكْرِيرِ الدُّعَاءِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب میں ایک ہی فقرے کو بار بار دعا میں استعمال کرنے کا ذکر فرمایا ہے، جبکہ تحت الباب حدیث میں اس طرح کا کوئی فقرہ نہیں ہے جسے بار بار کہا گیا ہو، دراصل امام بخاری رحمہ اللہ اپنی عادت کے مطابق دوسری حدیث کی طرف اشارہ فرمارہے ہیں، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«و رواية عيسىٰ بن يونس تقدمت موصولة فى الطب، و هو المطابق للترجمة بخلاف رواية أنس بن عياض التى أوردها فى الباب فليس فيها تكرير الدعاء، و وقع عند مسلم فى هذا الحديث ”فدعا ثم دعا ثم دعا“.» (1)
”عیسیٰ بن یونس کی روایت ”الطب“ میں مع شرح موصول ہوئی یہ مطابق ترجمہ ہے، بخلاف انس بن عیاض کی روایت کے جو یہاں وارد ہوئی ہے کہ اس کے سیاق میں تکریر دعا کا ذکر موجود نہیں ہے (لیکن) مسلم کے ہاں عبیداللہ بن عنبر عن ہشام کے طریق سے اس حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی، پھر دعا فرمائی، پھر دعا فرمائی۔“
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے مطابق امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث کے دوسرے طرق کی طرف اشارہ فرمایا ہے جس کا ذکر کتاب الطب وغیرہ میں گزر چکا ہے، اور جس روایت کو امام مسلم نے نکالا ہے اس میں تکرار کے ساتھ دعا کا ذکر موجود ہے جس سے باب کا مقصد حل ہو جاتا ہے۔ پس اسی جہت سے باب اور حدیث میں مناسبت ہو گی۔

عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم 213