مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) سند میں مذکور عاصم رحمۃ اللہ علیہ قراءت کے مشہور امام ہیں۔ (2) جس شخص میں...
اردو حاشہ:
(1)
سند میں مذکور عاصم رحمۃ اللہ علیہ قراءت کے مشہور امام ہیں۔
(2)
جس شخص میں کسی اچھے کام کی صلاحیت موجود ہو، اسے اس کام کا مشورہ دینا چاہیے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ اس سے مسلمانوں کو فائدہ پہنچے اور خود اسے بھی اس نیک کام کی وجہ سے ثواب اور فائدہ حاصل ہو۔
٭ عاصم بن ابونجود:
آپ کوفہ میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں پیدا ہوئے۔
حضرت علی بن عبدالرحمٰن سلمی اور زربن حبیش سے قرآن کریم پڑھا، کبار تابعین سے تعلیم حاصل کی اور اپنے استاد محترم علی بن عبدالرحمٰن کے بعد قرآن کریم کی تعلیم دینے کی ذمہ داری سنبھالی۔
اس عرصے میں آپ سے ابوبکر، حفص بن سلیمان اور مفضل بن محمد جیسے عظیم قراء نے قرآنی قراءت کی تعلیم لی۔
آپ انتہائی خوش آواز، قاری قرآن اور بہت زیادہ نماز ادا کرنے والے عابد و زاہد تھے۔
اکثر اوقات گھر سے کسی کام کی غرض سے نکلتے لیکن جب مسجد کے قریب پہنچتے تو یہ کہتے ہوئے نفل ادا کرنے کے لیے مسجد میں داخل ہو جاتے:
ضروریات پوری ہوتی رہیں گی، پہلے نماز پڑھ لیں۔
آپ کا شمار قراءت سبعہ کے مشہور و معروف قرائے کرام میں ہوتا ہے۔
آپ 128 ہجری میں فوت ہوئے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 213