🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) قرآن والے یعنی قرآن پڑھنے والے، یاد کرنے والے، احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے...
اردو حاشہ:
(1)
قرآن والے یعنی قرآن پڑھنے والے، یاد کرنے والے، احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے اس کا فہم حاصل کرنے والے، اس پر عمل کرنے والے، اور اس کی تبلیغ کرنے والے، یہ سب قرآن والوں میں شامل ہیں۔

(2)
قرآن کے ساتھ تعلق رکھنے والے اللہ کے خاص بندے اور اس کے مقرب ہیں، لہذا قیامت اور جنت میں بھی ان پر خصوصی انعامات ہوں گے۔
اور یہ بہت بڑا شرف ہے کہ اللہ نے انہیں اپنے قرار دیا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 215