🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: بعض محققین نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ دیکھیے: (صحیح الترغیب للالبانی، حدیث: 102) نیز...
اردو حاشہ:
بعض محققین نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ دیکھیے: (صحیح الترغیب للالبانی، حدیث: 102)
 نیز ہمارے محقق نے بھی اس کے دیگر شواہد کا تذکرہ کیا ہے لیکن ان کی صحت وضعف کی طرف اشارہ نہیں کیا، بہرحال یہ روایت شواہد کی بنا پر قابل حجت ہے۔

(2) (فالنار النار)
کا جملہ دو طرح پڑھا گیا ہے۔
اگر پیش سے (فالنارُ النارُ)
پڑھا جائے تو وہ ترجمہ ہو گا جو بیان ہوا۔
اگر زبر سے فالنارَ النارَ پڑھا جائے تو مطلب ہو گا ”یہ آگ کا مستحق ہے۔“
یا ”اسے چاہیے کہ آگ سے ڈرے۔“
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 254