مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: (1) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو دنیا کے معاملات میں بھی آخرت کے...
اردو حاشہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو دنیا کے معاملات میں بھی آخرت کے فائدہ اور نقصان کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
مومن آخرت کے فائدہ کے لیے دنیا کا نقصان برداشت کر لیتا ہے اس لیے اس کو اس قربانی پر غم اور افسوس نہیں ہوتا بلکہ خوشی ہوتی ہے، اس طرح وہ دنیا کے تفکرات سے گویا محفوظ ہو جاتا ہے۔
(2)
آخرت کو فراموش کرنے کا برا نتیجہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور وہ یہ کہ انسان ہمیشہ فکر و غم میں مبتلا رہتا ہے، اس سے جو چیز چھن جاتی ہے اس پر سخت غمگین ہوتا ہے جبکہ مومن کو کوئی مصیبت پیش آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے کیونکہ اسے آخرت میں بہتر جزا ملنے کی امید ہوتی ہے۔
(3)
بعض محققین نے اس روایت کوحسن قرار دیا ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 257